سیّدنا عمرو ابن حمام بن جموح رضی اللہ عنہ
۔انصاری۔قبیلہ بنی سلمہ سے ہیں ان کا نسب اوپر بیان ہوچکاہےیہ ان رونے والوں میں تھےجن کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی۱؎ ولاعلی الذین اذامااتوک لتحملہم قلت لااجدمااحملکم علیہ تولواواعینعم تفیض من الدمع حزناً الایجدواماینفقون۔یہ واقعہ غزوہ تبوک کاہے۔یہ لوگ بہت سےتھے۔اس حدیث کوجعفر نے اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق سے نقل کیاہے۔اورجعفر مستغفری نے کہاہے کہ یہ احد کے دن شہید ہوئے اور یہ اورعبداللہ بن عمرو حضرت جابرکے والد ایک قبرمیں مدفون ہوئےتھےاس قب...