سیّدنا عمرو ابن سراقہ رضی اللہ عنہ
بن معتمربن انس بن اواۃ بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوی قریشی عدوی۔یہ ابونعیم اور ابوعمرکاقول ہے اورابن مندہ نے کہاہے کہ عمروبن معتمرانصاری عبداللہ بن سراقہ کے بھائی تھے۔ ہمیں عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس سے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں نقل کرکے بیان کیاکہ بنی عدی بن کعب سے عمروبن سراقہ اوران کے بھائی عبداللہ بن سراقہ بھی تھے ان کے کوئی اولادنہ تھی موسیٰ بن عقبہ نے بھی اسی طرح بیان کیاہے اوران دونوں نے کہاہے ...