سیّدنا عمرو ابن ربعی رضی اللہ عنہ
کنیت ان کی ابوقتادہ تھی۔انصاری ہیں۔محمد بن سعد نے واقدی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےہشیم بن جدی نے بیان کیاکہ ان کا نام عمروبن رنبی ہے اورمحمد بن عمرنے بیان کیاہے کہ ان کانام نعمان بن ربعی ہے اوربعض لوگ کہتےہیں کہ ان کاناک حارث بن ربعی ہے اوریہی زیادہ مشہور ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...