متفرق  

سیّد حافظ قمرالدین پنڈعزیزوالہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد سبحان علی بن سیّد خان عالم رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے تھے۔خرقہ خلافت سیّد قدم الدین بن سیّد عزیزاللہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔ صفاتِ حمیدہ آپ قرآن مجید کے حافظ شریعت کے پابند عبادات و ریاضات میں بے مثل۔ راہ نمائے خلق اللہ۔ہادی سبیل اللہ؟ثیت سے سرفرازتھے۔آپ ۱۲۴۴ھ؁ میں پنڈ عزیز۔ تحصیل کھاریاں میں چلے گئے۔ اعضاکاجداجداہوجانا منقول ہے کہ ایک رات آپ چھت پر بیٹھ کر وظائف پڑھ رہے تھے۔سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد قدم الدین ہاشم...

سیّد گوہرشاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد قدم الدین بن سیّد عزیزاللہ رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔خرقہ خلافت شیخ صِدقی شاہ بن شیخ خان بہادرسلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔ ذکراسمِ ذات آپ ہر وقت ذکر اسم ذاتاللّٰہ میں مشغول رہتے۔زبان ذکر حق میں جاری رہتی۔ اشعارخوانی آپ یہ اشعاردعائیہ پڑھاکرتے؂ الٰہی توآسان کنی مشکلات بحق محمد علیہ الصلوٰۃ مدد یامحمد بنام ِ خدا علی شاہِ مرداں تومشکل کشا کرامات بزرگوں کی زیارت کروانا ایک دفعہ آپ کے بیٹے ...

سیّد عمربخش رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد قدم الدین بن سیّد عزیزاللہ رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔آپ پر کبھی حالت جذبہ طاری ہوتی۔توآپ مستی میں برہنہ پھراکرتے۔جب کبھی صحو وسلوک میں ہوتےتو نماز پنجگانہ اور درود شریف ہزارہ پرمواظبت رکھتے۔صاحب کشف و کرامات تھے۔یہ ۱۲۶۴ھ؁ میں اپنے مریدوں  کےپاس چک میانہ علاقہ جمّوں میں چلے گئے۔ اولاد آپ کے دو بیٹے تھے۔ ا۔سیّد حسن محمد لاولد رحمتہ اللہ علیہ ۔            &nb...

سیّدسلطان محمودرحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد قدم الدین بن سیّد عزیزاللہ کے فرزنداکبرتھے۔بیعتِ طریقت شیخ احمد جی مجذوب بن شیخ بڈھاسلیمانی گھنگوالی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔جن کا ذکرطبقہ چہارم کے آٹھویں باب میں آئے گا۔ بقولِ صحیح سیّد فتح محمد بن ضیأ اللہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے مریدوخلیفہ تھے۱؎۔ کرامات چشمہ نکلنا منقول ہے کہ ایک دفعہ آپ دَندی بیسہ میں تشریف لے گئے۔اپنے ایک بافندہ مرید کو کہاکہ ہماری گھوڑی کو پانی پلاؤ۔چونکہ اس جگہ کنواں نہیں تھا۔وہ دوسرے گاؤں لے گیا۔وہ...

سیّد نورحسن سہروالہ بقولِ دیگر نورحسین رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد قادربخش بن سیّد فقیراللہ بن سیّد محمد سعیددُولارحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اصغر تھے۔ شجاعت آپ بڑے جواں مرد۔بہادر۔دلیر۔صاحبِ شجاعت تھے۔مقابلہ میں دشمنوں کوہزیمت دکھاتے۔اُس وقت سکّھوں کی حکومت تھی۔جابجاڈاکے پڑتے تھے ۔آپ بھی مسلح رہتے اورڈاکؤں سے مقابلہ کیاکرتے۔ خانہ جنگی آپ کے زمانہ میں ساداتِ ہاشمیہ کے درمیان جاگیر درگاہ کے متعلق تنازعہ شروع ہوگیا۔اسی کش مکش میں لڑائی ہوگئی۔اثنائے جنگ میں آپ کے پاس بندوق تھی۔آپ نے سیّد نظام الدین...

سیّد محمد بخش مندرانوالیہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا نام محمدبخش مشہورمحمد شاہ تھا۔آپ سیّد فتح الدین بن سیّد عبدالرسول کے چھوٹے فرزند اور خلیفہ تھے۔مستجاب الدعوات تھے۔ کرامات ایک مرید کو اولاد کی دعا آپ کے مُرید فتح دین کے ہاں اولاد نہیں تھی۔آپ نے فرمایا۔ تم اپنےبھائی قطباکی بیوہ سے نکاح کرو۔توخداتعالےٰ تم کو لڑکادےگا۔اُس نے ایساہی کیا۔تواس کے ہاں لڑکاپیداہوا۔جس کا نام اللہ دتہ رکھاگیا۔ گھوڑی مرنے کی خبردینا آپ کے مریدبھاگ نامی کی گھوڑی کو کیڑے پڑ گئے۔اس نے عرض  کیا۔آپ نے کہ...

سیّد بوٹے شاہ مندرانوالیہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد فتح الدین بن سیّدعبدالرسول رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے تھے۔اپنے دادا کو بھی دیکھاتھا۔ آپ مندرانوالہ میں اپنی ملکیت زمین میں کاشتکاری کیاکرتے۔سادہ مزاج تھے۔چارپائی کھڑی کر کےاُس کاسایہ کرلیتے۔اُس کے نیچےبیٹھ کر اپنے فصل کی گوڈی کیاکرتے۔کوآں؟ جوتاہواتھا۔ اُس کی گاہدی پر بیٹھے ہو فوت ہوگئے۔ اولاد آپ کے چاربیٹے تھے۔ ۱۔سیّد پیراں دتہ  رحمتہ اللہ علیہ۔ ۲۔سیّد اللہ دتہ  رحمتہ اللہ علیہ۔ ۳۔سیّد حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ ان کاذ...

سیّد شیرشاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّدالٰہی بخش بن سیّد عبدالرسول رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر تھے۔خرقہ خلافت شیخ امام شاہ وزیرآبادی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔وہ مریدشیخ قادرپیرسوہدروی رحمتہ اللہ علیہ کے۔وُہ مُرید شیخ محمد سوہدروی رحمتہ اللہ علیہ کے۔وہ مُرید شیخ پیرمحمد سچیارنوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے۔وہ مرید حضرت نوشہ گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے۔ واقعہ ولادت منقول ہے کہ جب آپ پیداہوئے توآپ کے والد بزرگوار سفرمیں گئے ہوئے تھے۔جب گھرآئے تو پوچھاکہ لڑکے کا کیانام رک...

سیّد حیدرشاہ رحمتہ اللہ علیہ بقول دیگرغلام حیدر

  آپ سید نیک محمد بن سیّد عبدالرسول بن سیّد محمد سعید دُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔ قابلیت آپ بڑے داناو مدبّر صائب الرائے تھے۔دنیاوی امورمیں آپ بڑی قابلیّت رکتھے تھے۔ سب لوگ آپ کے مشوروں پر عمل کرتے۔آپ نے اپنے داداکودیکھاتھا۔زراعت پیشہ کرتے۔رنمل میں سکونت تھی۔ اولاد آپ کے چار بیٹے تھے۔ ا۔سیّد صاحبزادہ المعروف اکبرعلی شاہ رحمتہ اللہ علیہ ۔ان کا ذکر ساتویں باب میں آوے گا۔ ۲۔سیّد فضل الدین صاحب رحمتہ اللہ علیہ۔ ۳۔سیّدراجے...

سیّد سکندرشاہ چک سادہ والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد شاموں شاہ بن سیّد عبدالرسول ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے تھے۔صاحب علم و حلم تھے۔فارسی علم ادب میں خاصی مہارت رکھتے تھے۔سخن شناس۔علمأکےقدردان تھے۔ مکتوب آپ کا ایک مکتوب  دستیاب ہواہے۔جوآپ نے کسی دوست ناظرمحمود کے نام لکھاتھا۔ تبرکاً نقل کیاجاتاہے۔ "عالی شان خیرخواہ ناظرمحمودمسرور باشند۔ازفقیرسکندرشاہ نوشاہی دریں وقت بصوبِ شمانگارش میرود کہ بموجب عریضہ شماکہ درحصول مال و مواشی زمیندارانِ وڑائچانوالہ وچھوہرانوالہ بطرف م...