متفرق  

سیّد لطف الدین رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد شاموں شاہ بن سیّد عبدالرسول ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ساکن چک سادہ کے بڑے بیٹے تھے۔ نیک خو۔پارساخدایادتھے۔موضع رنمل میں سکونت رکھتے۔زراعت پیشہ کیاکرتے۔ اولاد آپ کے چاربیٹے تھے۔ ۱۔سیّد غلام قادررحمتہ اللہ علیہ۔ ۲۔سیّد فیض بخش رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۳۔سیدمعظم الدین عرف موجدین رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۴۔سید عالم الدین۔ ؎         سید غلام قادر کا نکاح سیدہ فضل بی بی بنت سیّد فتح الدین بن سیّد خدابخشؒ برخورداری...

حضرت محیاۃ رضی اللہ عنہا

بنت امر القیس الکلابیہ معلوم نہیں اِن کے بطن سے کون اولاد ہوئی۔ محمد اصغر کی والدہ امّ ولد تھی۔ غرضکہ آپ کی بیبیوں اور سراری میں صرف دس امّہات الا و لاد تھیں، اور آپ کی وفات کے وقت آپ کی چار بیبیاں حضرت امامہ رضی اللہ عنہا حضرت اسماء رضی اللہ عنہا حضرت امّ البنین رضی اللہ عنہا حضرت لیلیٰ رضی اللہ عنہا موجود تھیں۔ [۱][۱۔ مسالک السّالکین جلد اوّل ص ۱۸۲] (شریف التواریخ)...

سیّدمحمد بخش رحمتہ اللہ علیہ

  خلف الرشید سیّد محمد جعفربن سیّد عبدالرسول بن سیّد محمد سعید دولارحمتہ اللہ علیہ آپ کو بیعت طریقت اوراجازت حضرت سیّد فتح محمد بن سیّدضیأ اللہ برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۱؎۔ اولاد آپ کے دوبیٹے تھے۔ ا۔سیّد کریم بخش رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۲۔سیّدرحیم بخش رحمتہ اللہ علیہ آپ کی تین بیٹیاں تھیں۔ ۱۔سیّدہ عظیم بی بی ۔منکوحہ سیّد صاحبزادہ بن سیّد حسن محمدہاشمی رحمتہ اللہ علیہم۔ ۲۔سیّدہ رحیم بی بی۔منکوحہ سیّد فیض بخش بن سیّد لطف الدین ہ...

سیّدمحمد بخش رحمتہ اللہ علیہ

  خلف الرشید سیّد محمد جعفربن سیّد عبدالرسول بن سیّد محمد سعید دولارحمتہ اللہ علیہ آپ کو بیعت طریقت اوراجازت حضرت سیّد فتح محمد بن سیّدضیأ اللہ برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۱؎۔ اولاد آپ کے دوبیٹے تھے۔ ا۔سیّد کریم بخش رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۲۔سیّدرحیم بخش رحمتہ اللہ علیہ آپ کی تین بیٹیاں تھیں۔ ۱۔سیّدہ عظیم بی بی ۔منکوحہ سیّد صاحبزادہ بن سیّد حسن محمدہاشمی رحمتہ اللہ علیہم۔ ۲۔سیّدہ رحیم بی بی۔منکوحہ سیّد فیض بخش بن سیّد لطف الدین ہ...

سیّد حسن محمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد خان مُلک بن سیّد براہم شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ثانی اور مریدو خلیفہ تھے۔آپ صاحب عبادت تھے۔تلاوت قرآن مجید اورنوافل بکثرت پڑھاکرتے تھے۔۱۳۵۴ھ؁ میں اپنے بھائی کے ہمراہ ٹِھل ۔سلطان پور میں چلے گئے۔ اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔ ا۔سیّد صاحبزادہ رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۲۔سیّد اللہ جوایارحمتہ اللہ علیہ ۔ ۳۔سیّد غلام رسول رحمتہ اللہ علیہ ۔ ۱؎        سیّد صاحبزادہ رحمتہ اللہ علیہ کا نکاح سیّدہ عظیم بی بی بن...

سیّد نورعلی مجذوب سموال والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد خان عالم بن سیّد براہم شاہ بن سیّد محمدسعیددُولاکے فرزنداصغر یعنی  چھوٹے بیٹے تھے۔ صاحب  صحووسکروکشف و کرامت تھے۔آپ کی بیعت حافظ غلام محمد قادری پیرشاہی سے تھی۔ (تذکرہ مقیمی) فوجی ملازمت آپ کو ابتدائے شباب میں شوق ہواتوجالندھرچھاؤنی میں جاکرفوج میں بھرتی ہوگئے۔چندسال وہاں گذارے۔ چلہ نشینی ایک رات خواب میں حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت ہوئی۔اُنہوں نےفرمایا بیٹاتیری تلوارزنگ خوردہ ہے۔تلوارایسی ہونی چاہئیے۔جس کو...

سیّد سبحان علی حویلی والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد خان عالم بن سیّد براہم شاہ بن سیّد محمد سعید دُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراورمریدو خلیفہ تھے۔طریقہ سلوک پوراطے کیا۔ علم و فضل آپ ساداتِ نوشاہیہ ہاشمیہ میں اپنے اَقرن میں سے علم وفضل وزُہدوتقدس میں یگانہ تھے۔آپ خزینہ انوارِ سبحانی اورمہبطِ اسرارِ یزدانی تھے۔ حویلی آباد کرنا حضرت نوشاہِ عالیجاہ رحمتہ اللہ علیہ کی ساری اولاد موضع ساہنپال شریف میں سکونت رکھتے تھے۔۱۲۳۷ھ؁ میں جب گاؤں دریابُردہوگیا۔توآپ نے ایک آبادی علیحٰ...

سیّد قدم الدین رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد عزیزاللہ بن سیّد براہم شاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند حق پسند اورمریدوخلیفہ تھے۔ اورادوظائف    آپ نوافل تہجد کے بعد تین ہزاربارکلمہ طیّبہ کاذکرکرتے اوردرود ہزارہ کا وظیفہ بھی رکھتے۔ہروقت ذکروفکر میں مشغول رہتے۔ مفلوج ہونا بوجہ فالج کے آپ کے جسم کا نچلاحِصّہ کمزورتھا۔چل پھرنہیں سکتے تھے۔ اس لیے پالکی میں بیٹھ کر سفرکوجایاکرتے۔ کرامات بیٹاہونے کی دعا منقول ہے کہ راجہ ہیراسنگھ والیِ جمّوں وکشمیرکے ہاں اولاد نرین...

سیّد فتح الدین مندرانوالیہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیدعبدالرسول بن سیّدمحمدسعیددُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے پانچویں بیٹے تھے۔کاغذات مال میں فتح محمد نام ہے۔سیّد فتح محمدبن ضیأاللہ رسول نگری کےمریدوخلیفہ تھے۔ مندرانوالہ میں ورود آپ دورانِ شباب میں ضلع سیالکوٹ میں تشریف لے گئے۔ ۱۳۵۴ھ؁میں آپ نے مَندرانوالہ متصل ڈسکہ میں سکونت اختیارکی اورمدت العمروہیں رہے۔ گاؤں سےغربی جانب ڈیرہ کیا۔اس سے پہلے وہاں جنوں کامسکن تھا۔آپ نے بزورِ کرامت اُن کو ہمیشہ کے لیے نکال دیا۔مریدوں نے آٹھ گھماؤں زمی...

سیّد الٰہی بخش رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد عبدالرسول بن سیّد محمد سعید دُولارحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے تھے۔بیعت وخلافت حضرت سیّد فتح محمد بن سیّد ضیأ اللہ برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۱؎۔کاغذاتِ مال میں اللہ بخش نام تحریرہے۔ بہادری و شجاعت آپ کو ابتدائے عمرمیں فن سپاہ گری کا شوق تھا۔چنانچہ چوہدری غلام محمد بن پیر محمد چٹھہ رئیس اعظم منچر(ضلع گوجرانوالہ)کی فوج میں بھرتی ہوگئے۔جب اُس کی سکّھوں سے لڑائی ہوئی تو ایک سکھ سردارگھوڑے پر سوار"ست سَری اکال"کے نعرے...