متفرق  

شیخ خان بہادررسول نگری رحمتہ اللہ علیہ

  خلف الرشید شیخ نوجمال بن شیخ محمد آفتاب بن شیخ تاج محمود صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے عم حقیقی شیخ حمزہ شاہ صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ کے مریدو خلیفہ تھے۔اکثر سیروسیاحت کیاکرتے۔ محبّت منقول ہے کہ آپ کا کسی گوجرکے ساتھ پیارتھا۔اُسی کےگھرڈیرہ رکھتے اُسی کے گھرمیں آپ کی وفات ہوئی۔آخری وقت میں اس کو وصیّت کی کہ ہماری قبراپنے گھرکے صحن میں بنانا۔چنانچہ اس نے اس طرح کیا۔اس کوآپ کی برکت سے مال واولاد میں کافی اضافہ ہوا۔ اولاد آپ کے ا...

شیخ جوائے شاہ سیدنگری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ فتح الدین بن شیخ محمد آفتاب صاحب سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر تھے بیعت وارادت اپنے حقیقی چچاشیخ حمزہ شاہ صاحب جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ فقر میں کمال پانا منقول ہے کہ ابتدائےاحوال میں آپ کاشتکاری کیاکرتے تھےایک مرتبہ بیساکھ کے مہینہ میں فصل گندم کی کٹائی کررہے تھے۔کہ شاہ راجن قتال بخاری رحمتہ اللہ علیہ ۱؎ (مدفون جُرامتصل علی پور چَٹھہ ضلع گوجرانوالہ) کے دربار کا مجاور بابادرباری  شاہ سارے گاؤں سے بَھری...

شیخ پھلّے شاہ رسول نگری

  آپ شیخ فتح الدین بن شیخ محمد آفتاب صاحب سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔بیعت طریقت اپنے حقیقی چچاشیخ حمزہ شاہ صاحب جو کالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔انہیں سے خلافت پائی۔ آپ اکابر حضرات سلیمانیہ نوشاہیہ سے تھے۔ تربیّت و تکمیل منقول ہے کہ آپ درگاہِ عالیہ سلیمانیہ پر چند روز معتکف رہے۔وہاں سے حکم ہواکہ تمہارافیض خواجہ اختیارشاہ قادری نوشاہی ساکن چننیاں ضلع گوجرانوالہ کے پاس ہے۔ چنانچہ آپ وہاں گئے۔آپ کو دیکھتےہی خواجہ صاحب نے فرما...

شیخ محمد شفیع بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ عنایت اللہ بن شیخ عبدالواحد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنددوم اور مریدو خلیفہ تھے۔ روایت حضرت سیّد حافظ محمد حیات صاحب ربانی برخورداری رحمتہ اللہ علیہ نے کتاب تذکرہ نوشاہیہ میں ایک روایت  آپ کی زبان سے درج کی ہے۔جس میں ایک سپاہی کا شیخ رحیم داد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادہ کو طمانچہ مارنااور سزایاب ہونامنقول ہے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند شیخ محمد حافظ صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ شیخ محمدحافظ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے دو بیٹے ت...

شیخ  عبدالہادی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ عنایات اللہ بن شیخ عبدالواحد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراور مریداور خلیفہ وسجادہ نشین تھے۔ رعب وجلال صاحب انوارالقادریہ نے لکھاہے کہ آپ کا رُعب خداداداور ہیبت وہ تھی کہ جو شخص سامنے آتابولنے کی تاب نہ رہتی ۔جب تک آپ خود اس سے دریافت نہ فرماتے وہ لب کشائی کی جرأ ت نہ کرسکتاتھا۔جس سے مخاطب ہوتے۔وہ سمجھ لیتاکہ بیڑاپارہے۔جس کے عرض مطلب پر آپ ملتفت نہ ہوتے۔وہ ناکام ہی رہتا۔خلق کاانبوہ آپ کے دروازہ پر ہروقت رہتاتھا۔ برادری کا...

شیخ حمزہ شاہ جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ عاشق ذاتِ خدامقبول حضرت کبریاتھے۔آپ حضرت شیخ محمد آفتاب بن شیخ تاج محمود قلندر سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اصغر اورمریدوخلیفہ تھے۔اپنے والد صاحب کے خلیفہ شیخ مرتضےٰ رحمتہ اللہ علیہ سے بھی فیض پایا۔کبھی مجذوب کبھی سالک ہوتے۔سیروسیاحت بھی کچھ عرصہ کی۔ موضع جوکالی میں سکونت رکھتے تھے۔ ذکرآبادی قصبہ جو کالیاں مرزااعظم بیگ نے کتاب تاریخ ضلع گجرات ص۱۳۶میں لکھا ہے۱؎: "یہ  قصبہ شہرگجرات مقام ضلع سے جانب جنوب بفاصلہ چودہ کوس واقع ہ...

شیخ دین پناہ بَسراوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ حضرت شیخ محمد آفتاب بن شیخ تاج محمود قلندرسلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے فرزند تھے۔ آپ تارک الدنیا۔فارغ العقبےٰ ۔صاحب جذب و صحو وسکر تھے۔پرہیزگاری اور تقوےٰ آپ کا شیوہ تھا۔شبہ والے طعام سے نفرت رکھتے۔ کرامات فراستِ باطنی منقول ہے کہ ایک دفعہ کسی سکھ نے چند آم آپ کو بطور ہدیہ پیش کیئے۔ آپ نے دیکھتے ہی فرمایا۔یہ چیزمشتبہ معلوم ہوتی ہے۔چنانچہ اُسی وقت باغبان شورواویلا کرتاہواآیا کہ یہ سکھ میرے باغ سے آم ظلم سے چھین کر لے آیاہے۔...

شیخ فتح الدین رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ حضرت شیخ محمد آفتاب بن شیخ تان محمود قلندررحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبرتھے۔صاحب زہدو ریاضت۔برگزیدہ درگاہِ ذوالجلال تھے۔ بیعت و خلافت صاحب تحائف قدسیہ نےلکھاہےکہ آپ حضرت شیخ پیر محمد سچیار نوشہروی رحمتہ اللہ کے مرید و خلیفہ تھے۔ بنائے رسول نگر بڑے بڑے رئیس اور چوہدری آپ کے حلقہ ارادت میں داخل تھے۔ چوہدری نورمحمد چٹھہ رئیس اعظم منچر چٹھہ (ضلع  گوجرانوالہ) آپ کامریدتھا۔اُس نے رسول نگر کی بنیات آپ کے ہاتھ مبارک سے رکھوائی۔آپ نے ۱...

شیخ علی محمد بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیدالفقراوصاحب مقامات بلند تھے۔شیخ روشن شاہ بن شیخ رحیم داد صاحب بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ  کے فرزنداکبرتھے۔آپ کا فیض عام تھا۔ تسخیر جنّات آپ نے تسخیر جنّات کا عمل کیاتھا۔طائفہ جنّات آپ کے زیرِ اثر اور حلقہ بگوش سے تھا۔ بےادب کو سزاپہنچانا منقول ہے کہ ایک روزآپ بھلوال شریف کےکوچہ  میں جارہے تھے۔کسی عورت نے بغرض بے ادبی اپنے برتنوں کا غسیلہ یعنی مستعمل پانی آپ پر ڈال دیا۔آپ نے ایک جن کو اس پر مسلط کردیا۔جس نے اس کو بہت تنگ...

شیخ عنایت اللہ بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ عبدالواحد بن شیخ رحیم داد صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبراور مریدو خلیفہ و سجادہ نشین تھے۔ حضوری درگاہ آپ صاحب صحووسکرتھے۔شان صمدیت آپ پر غالب تھی۔تصرّفات کرامات آپ کے ظاہر و باہر تھے۔تمام اولادِ حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کا احترام کرتی تھی۔ اکثر درگاہِ سلیمانیہ پر حاضر رہتے۔ہرچند ارادت مند ملتجی ہوتے۔مگرآپ دربارسے غیرحاضر نہ ہوتے۱؎۔ ۱؎انوارالقاریہ ۱۲ سید شرافت اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔ ا۔شیخ عبدال...