مظہر تجلیات خفی و جلی مولانا محب علی سندھی
حضرت علامہ محب علی سندھی کے حالات زندگی کے متعلق روایات میں اختلاف ہے۔ ملا عبدالحمید لاہوری کا بیان ہے کہ ’’سب سے پہلے مولانا محب علی کے جد بزرگوار علی بیگ ، بابر بادشاہ کے ساتھ آئے اور افغانوں کی جنگ میں شہید ہوئے۔ ‘‘ اگر یہ بیان درست ہے تو سمجھنا چاہئے کہ علی بیگ نے ۱۵۲۴ء اور ۱۵۲۶ء کے درمیان پنجاب کی کسی جنگ یا پانی پت کے میدان میں لڑتے ہوئے جان دی ہو گی ، لیکن ماثر رحیمی میں مولانا کے جد بزرگوار کا کوئی ذکر نہیں...