شیخ الحدیث مفتی محمد حسین قادری
شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابو الخیر محمد حسین قادری بن محمد بہادر حسین کھتری ایک بلند پایہ عالم دین اور سچے عاشق رسول ﷺ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں حسن صورت کے ساتھ ساتھ حسن سیرت سے بھی آراستہ تھا۔ جو شخص ان سے سیک بار مل لیتا گرویدہ ہو جاتا تھا ان کی طبیعت میں حلم حوصلہ اور بلا کا صبر تھا ۔وہ ایک صاف دل صوفی منش انسان تھے انہیں ناراض کرنے والا بہت آسانی سے منا لیتا تھا۔ وہ اپنوں پر مہر بان اور دشمنان دین کے لئے شمشیر بے نیام تھے وہ سادہ...