مولانا عبداللہ سومرو
عاشق رسول حضرت مولانا حاجی عبداللہ بن محمد فقیر سومرو گوٹھ جونانی (تحصیل وارہ ضلع لاڑکانہ) میں ۱۸۷۰ئ؍۱۲۸۷ھ کوتو لد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : اس دور کی مشہور دینی درسگاہ رہڑو شریف (تحصیل میہڑ ضلع دادو سندھ ) میں درس نظامی مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: آپ سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ میں حضرت شیخ طریقت پیر سید شاہ دوران محی الدین راشدی درگاہ شریف پیر جو گوٹھ (بٹ سرائی تحصیل میہڑ ) سے دست بیعت ہوئے اور درگاہ شریف پیر جو گوٹھ (نو ڈیرو ) اور گ...