علامہ سید محمد ہاشم فاضل شمسی
فاضل متبحر علامہ سید محمد ہاشم فاضل شمسی بن سید محمد قاسم ۹ ، رمضان المبارک ۱۳۳۲ھ بمطابق ۱۲گست ۱۹۱۴ء کو محلہ چاند پورہ ، موضع کا ندھا ( صوبہ بہار ، بھارت ) میں تولد ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت سید نا قطب الدین مودو د چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے واسطے سے سیدنا امام علی نقی تک پہنچتا ہے۔ تعلیم و تربیت: تعلیم کا آغاز اپنے گھر سے کیا پھر مدرسہ سلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ ( بھارت ) میں داخل ہوئے، جہاں آپ کے چچا مولانا سید معین الدین زیر تعلیم تھے اور ن...