مولانا سید معشوق حسین ’’اطہر ‘‘
مولانا سید معشوق حسین بن سید امراوٗ علی ۱۰، شعبان المعظم ۱۲۹۰ھ بمطابق ۳، اکتوبر ۱۸۷۳ء کو بمقام پاپو ڑضلع میرٹھ ( یوپی ، بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جدا مجد حضرت سید ثناء ؒ عابد شب زندہ دار اور زاہدو پرہیز گار بزرگ تھے۔ انہیں کی نسبت سے آپ کا خاندان ’’ثنائی ‘‘ مشہور ہے۔ آپ جب بارہ سال کی عمر کو پہنچے تو والد ماجد وفات پا گئے تو بڑے بھا ئی سید اشفاق حسین نے پدرانہ شعفقت کے ساتھ آپ کی تعلیم و تربیت اپنے ذمہ لے لی ۔...