شیخ ماہی شاہ رنملوی رحمتہ اللہ علیہ
فرزند اکبر شیخ موج الدین بن شیخ محمد حافظ بن شیخ محمد شفیع بن شیخ عنایت اللہ صاحب بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ آپ کی بیعت طریقت شیخ بڈھابن شیخ فیض بخش صاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ انہیں سے خلافت پائی۔ عبادت و ریاضت آپ دریائے چناب میں کھڑے ہوکر یادِ اِلٰہی کیاکرتے۔پاؤں بوجہ سَردی کے پھٹ جاتے۔اتنے گہرے زخم ہو جاتے کہ انگلی کا سرااس میں داخل ہوسکتا۔رات کو ننگے پاؤں گردونواح کے مواضعات کی سیروسیاحت کرتے۔ساری رات بیدارر...