شیخ غلام محمد چاوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ
آپ شیخ شرف الدین بن شیخ ناصرالدین صاحب ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔ بیعتِ طریقت شیخ خیرالدین بن شیخ چراغ دین صاحب سلیمانی جوکالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ اخلاق وعادات آپ نیک کردار ،متدین بارعب تھے۔ساہن پال شریف سے رہائش منتقل کرکے موضع چاوہ شریف ضلع سرگودھا میں چلے گئےاور وہاں کسب حلال پیشہ زراعت کیا کرتے تھے۔ مکتوب آپ کا ایک مکتوب یہاں درج کیاجاتاہے۔جو آپ نے چاوہ شریف سے اپنے بڑے بھائی شیخ شاہ محمد صاحب ساہنپالوی رحمتہ...