(سیدنا) جبیر (رضی اللہ عنہ)
ابن مطعم بن عدی بن نوفل بن عبد مناف بن قصی۔ قرسی ہیں نوفلی ہیں۔ کنیت ان کی ابو محمد ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو عدی ہے۔ ان کی والدہ ام حبیب ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں ام جمیل بنت سعید بنی عامر بن لوی سے۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں ام جمیل بنت شعبہ بن عبداللہ بن ابی قیس بن عامربن لوی سے۔ اور جبیر کی والدہ کی والدہ ام حبیب بنت عاص ابن امیہ بن عبد شمس۔ یہ زبیر کا قول ہے۔ بردباران قریس اور ان کے سرداروں میں سے تھے۔ ان سے قریش کا بلکہ تمام عرب کے نسبکا...