سوشل میڈیا پراحادیث واقوالِ زریں کو آگے شیئر کرنا کیسا؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، عرض ہے کہ آجکل سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق احادیثِ مبارکہ اور اقوالِ زریں بغیر کسی حوالے کے شیئر کی جاتی ہیں جبکہ بعض پوسٹ ایسی بھی نظر سے گزرتی رہتی ہیں کہ یہ قول حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ہے۔ اب چونکہ اس قول والی پوسٹ پر حوالہ درج نہیں ہوتا اس لیئے تسلی نہیں ہوتی کہ واقعی میں مولائے کائنات کا ہی قول مبارک ہے یا نہیں۔۔۔ عرض ہے کہ بغیر تحقیق احادیثِ پاک یا بزرگانِ دین کے اقوال پوسٹ کرنے کے حوالے سے شرعی رہنمائ...