شبّ ِبراءت میں آتشبازی کا حکم
شبِ براءت مین مروّجہ آتشبازی(یعنی پٹاخے پھوڑنےاورپھلجھڑیا وغیرہ چھوڑنے) کا کیا حکم ہے ؟قاری محمد اکرم میانوالی ۔الجواب بعون الملك الوهاب شبِ براءت کی مروّجہ آتشبازی فضول خرچی ،حرام اور پوراپورا جرم ہے ۔اور اسی طرح آتش بازی کابنانا ،بیچنا اورخریدبھی شرعاًممنوع ہیں چنانچہ فتاوٰی رضویہ میں ہے: آتشبازی جس طرح شادیوں اور شب برأت میں رائج ہے بیشک حرام اور پوراجرم ہے کہ اس میں تضییع مال ہے۔ قرآن مجید میں ایسے لوگوں کو شیطان کے بھائی فرمایا۔ قال اﷲ ...