حروف صفات کو چھوڑ دینا بڑی غلطی ہے
کیا تلاوت کے دوران حروف کی صفات لازمہ میں سے کوئی ایک بھی صفت لازمہ چھوڑنے سےلحن جلی واقع ہوتا ہے؟ مع دلیل ارشاد فرمائیں ؟ الجواب بعون الملك الوهاب پہلے آپ مطلق صفت ، صفت لازمہ اورلحن ِجلی کی تعریفات ملاحضہ فرمائیں تاکہ جواب سمجھنےمیں آسانی ہو ۔ صفات جمع ہے صفت کی ۔ اور صفت کا مطلب ہے حرف کی وہ کیفیت اور حالت جو مخرج سے ادا ہوتے وقت اس میں موجود ہوتی ہے ۔ جیساکہ آواز کا اونچا یا نیچا ہونا ، سخت یا نرم ہونا ، پُر یا باریک ہونا ، غنہ وغی...