ضیائی دارلافتاء  

حقوق العباد بندے کے معاف کرنے سے معاف ہو جاتے ہیں؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر بیٹی یا بیٹے نے اپنے والد یا والدہ کے ساتھ کچھ غلط کیا اور انہوں نے خوشی سے معاف کردیا۔ تو کیا اولاد سے قیامت کے دن اس غلطی کے بارے میں بازپرس ہوگی یا پھر اللہ تعالیٰ انہیں سزا دے گا۔(صائمہ شیخ) الجواب بعون الملك الوهاب اگر والدین نے معاف کردیا تو اللہ تعالی بھی معاف فرمادیتا ہے اور قیامت کے دن باز پرس نہیں ہوگی۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد24, صفحہ 374، 375، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

زکوۃ مال اور نفع دونوں پر ہے؟

السلام علیکم! مفتی صاحب مجھے آپ سے ایک سوال کا جواب معلوم کرنا ہے۔ہم نے کچھ رقم میزان بینک میں رکھی ہے۔ ۱ یک سال ہوچکا ہے ہر مہینے ہم کو اس پر کچھ رقم ملتی ہے۔معلوم کرنا ہے زکوٰۃ ملنے والے نفع پر ہوگی یا اس مقدار پر جس پر تجارت ہورہی ہے؟ (اقصیٰ عدنان) الجواب بعون الملك الوهاب اصل مالِ تجارت اور نفع كی جو رقم آپ کے پاس ہے ان دونوں پر زکوۃ ہے۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

طلاق ثلاثہ

السلام علیکم! راہنمائی فرمادیں کہ کیا ۳ طلاقیں ایک ہی مرتبہ بول دینے سے طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں؟ اب ۳ دفعہ طلاق بول دی تو کیا رجوع کی گنجائش ہے؟ (ثمرین طارق) الجواب بعون الملك الوهاب تین طلاق ایک مجلس میں دی جائیں یا مختلف مجلسوں میں تو  تین ہی شمار ہونگی۔ اور حلالہ شرعیہ کے بغیر ازدواجی تعلق قائم  کرنا حرام  اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اور یہی فتوى چاروں حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی  مذہب میں متفق علیہ ہے۔ عمدۃ القار...

عقیقہ کا گوشت کون استعمال کرسکتا ہے؟

عقیقہ کے بارے میں تفصیل بتادیں کہ کیا عقیقہ کا گوشت سارا بانٹنا ہوتا ہے یا رکھ بھی سکتے ہیں؟ (سدرہ رانا)الجواب بعون الملك الوهاب عقیقہ کے گوشت کے تین حصے کریں ایک حصہ فقرا کا ایک احباب کا اور ایک حصہ گھر والے کھائیں۔  حوالہ: بہار شریعت، جلد3، حصہ15، صفحہ357،  مکتبہ المدینہ کراچی۔...

sms پر دی گئی طلاق کا حکم

کیا sms پر دی گئی طلاق ہو سکتی ہے؟ اور صرف بیوی کو اکیلے میں دی گئی طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں؟(محمد صدیق)الجواب بعون الملك الوهاب  sms پر  دی گئی طلاق واقع ہوجائیگی اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے لکھا۔ [ردالمحتارعلی الد ر المختار، کتاب الطلاق، ج:4،  ص: 455, مکتبہ  امدادیہ ملتان]۔ اور طلاق دینے کیلئے گواہ بنانا شرط نہیں ہے، اکیلے میں بھی طلاق ہوجائیگی۔...

کیا یہ حدیث درست ہے" قرب قیامت سونے کا پہاڑ ظاہر ہوگا"؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ گولڈ(سونے) کی تجارت تا قیامت رہے گی؟ گولڈ (سونے) کے حوالے سے یہ حدیث درست ہے کہ قیامت سے پہلے ۱ یک گولڈ(سونے)  کا پہاڑ ظاہر ہوگا اور لوگ اس کے لیے جنگ کریں گے؟(فیس بک، بلال برنی)    الجواب بعون الملك الوهاب سونے کی تجارت قیامت تک جاری رہے گی۔ صحیح مسلم میں ہے: عَنْ أبَيْ بْنِ كَعْبٍ, إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يُوشِكُ الْفُرَاتُ أَنْ يَحْسِرَ عَنْ جَبَلٍ...

شوہر کے بھتیجے اور بھانجے سے پردہ کرنا

سوال1: میرے والد کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوچکا ہے میری والدہ عدت میں کیا میرے والد کے بھتیجوں اور بھانجوں سے ان کا پردہ بنتا ہے ؟ (اسامہ وحید)الجواب بعون الملك الوهاب شوہر کے بھتیجے اور بھانجے عورت کیلئے غیر محرم ہیں( اگر کوئی   دوسرا محرم والا رشتہ نہ ہو)  اور غیر محرم سے  پردہ کرنا ضروری ہے۔...

کفو میں نکاح کا مسئلہ

میرا نام نوید ہے اور میری بیوی کا نام افشاں ہے ۴ سال پہلے ہماری شادی ہوئی تھی ہماری پسند کی شادی تھی اور ہم نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی میں اپنی بیوی کے ساتھ الگ گھر میں رہنے لگا پھر شادی کے آٹھ مہینے بعد میرے حالات بہت خراب ہوگئے نہ میرے پاس نوکری رہی نہ پیسے نہ گھر نہ کوئی اور سہارا تب میری بیوی کے والد نے موقعے کا فائدہ اٹھایا اور افشاں کو اپنے گھر لے گئے میں افشاں کے والد سے بات کرنے کے لیے ان کے گھر گیا کہ میرے حالات خراب ہیں ن...

میزان بینک وغیرہ میں سرمایہ کاری کا حکم

میزان اسلامک فنڈ جو کہ ایک میوچل فنڈ ہے اس میں سرمایہ کاری کرنا کیسا ہے؟ نیشنل بنک آف پاکستان کے اسلامک میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کرنا کیسا ہے جبکہ اس کے دیگر سودی کاروبار موجود ہیں؟(ڈاکٹر محمد اسلم)الجواب بعون الملك الوهاب ان بینکوں میں اگر سرمایہ کاری  شرعی اصولوں کے مطابق  ہوتی  ہے تو جائز ہے وگرنہ جائز نہیں ہے۔...