مسلمان کو بد بخت کہنا
کسی با عمل معلمہ سیدہ کے بارے میں کوئی ’’بدبخت‘‘ کہے کیسا ہے ؟ کیا پیارے آقا ﷺ ایسوں سے خوش ہوں گے؟ (اقصیٰ) الجواب بعون الملك الوهاب قرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتا ہے: وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ. ترجمہ: اور ایک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو کیا ہی بُرا نام ہے مسلمان ہوکر فاسق کہلانا۔ (سورۃ الحجرات، آیت 11)۔ صدر الافاضل سید نعیم الدین مراد آبادی اس آیت کی تفسیر میں فر...