ضیائی دارلافتاء  

نعلین شریف پر اللہ تعالی کا نام لکھنا کیسا؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ نعلین پاک ہمارے سر کا تاج ہے۔ پر کیا نعلین پاک پر اللہ عزوجل کا اس کے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ سلم کا نام لکھنا جائز ہے؟ اور کیا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اپنی نعلین پاک مسجد میں لے جایا کرتے تھے۔ براہِ کرم حوالے سے اصلاح کیجئے۔ (ثاقب علی) الجواب بعون الملك الوهاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین مبارک کے نقش پر اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہ...

زندہ شخص کی طرف سے عمرہ کرنا

کیا زندہ کے لیے دوسرا شخص عمرہ کرسکتا ہے؟ (حامد علی شاہ)الجواب بعون الملك الوهاب جی ہاں زندہ شخص کی طرف سے عمرہ کرنا جائزہے۔ حوالہ: رد المحتار(فتاوی شامی), کتاب الحج، باب الحج عن الغیر، جلد2، صفحہ 295، دار الفکر بیروت لبنان۔...

شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنا کیسا؟

کیا ٹخنوں سے نیچے شلوار رکھنا جائز ہے؟ نماز اور غیر نماز میں۔ (عامر حسین، شیخوپورہ)الجواب بعون الملك الوهاب شلوار کا ٹخنوں کے نیچے رکھنا اگر تکبر کی نیت سے ہے تو  يہ عمل حرام ہےاور اگر تکبر کی نیت نہیں ہے تو مکروہِ تنزیہی, خلافِ اولی ہے۔ اور یہی حکم نماز کا ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد7، صفحہ388، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

غیر سنی کے متعلق فتوى

السلام علیکم و رحمة اللّٰه و بركاته کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام ایسے شخص کے بارے میں جو مندرجہ ذیل عقائد و نظریات رکھتا ہے: • تخلیق میں اول شئ نور محمدی نہیں، بلکہ پانی ہے۔ • حدیث جابر یعنی اول ما خلق اللّٰہ نور نبیک یا جابر کے بارے میں کہتا ہے کہ موضوع ہے اور اسکی کی کوئی اصل نہیں۔ •کنت نبیا و ادم بین الماء و الطین، اس حدیث کے بارے میں کہتا ہے کہ غیر صحیح ہے۔  • حدیث لولاک ما خلقت الافلا ک کو موضوع بتاتا ...

نکاح کا مسئلہ

ایک لڑکا اور لڑکی کا نکاح ان کے گھر والوں کی مرضی سے چھ سال پہلے کیا گیا تھا ۔ لڑکا امریکہ چلا گیا پڑھائی کے سلسلے میں اور واپس آنے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ رخصتی پر اعتراض کررہا ہے اور گھر لانے پر راضی نہیں۔ پہلے تو اس نے نکاح کہ مزید اب یہ لڑکی اسے پسند نہیں ہے پھر بعد میں الگ الگ عذر بنائے۔ آپ کوئی مشورہ ارشاد فرمائیں کیا یہ نکاح اب بھی قائم ہے ؟ اور اس نکاح سے چھٹکارے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟جزاک اللہ خیرا الجواب بعون الملك الوهاب ان دونوں کا...

نماز تراویح کب سے شروع ہوئی؟

سلام! قبلہ کیا نمازِ تراویح رسول ﷺ کی بتائی گئی نماز ہے ؟ یا رسول ﷺ کے بعد شروع ہوئی ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب نماز تراویح رسول اللہ ﷺ کی بتائی ہوئی نماز ہے، آپ ﷺ نے اسے پڑھا اور پسند بھی فرمایا۔ پھر حضرت عمر کے دور میں باقاعدہ جماعت کے ساتھ صحابہ کرام کے اجماع سے یہ نماز شروع ہوئی اور اب تک رائج ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 4، صفحہ 688،  مکتبہ المدینہ کراچی۔...

مال زکوۃ پر سال کا گزرنا شرط ہے

زکوٰۃ کے بارے میں پوچھنا تھا کہ میرے پاس 15 تولہ سونا ہے جو میرے پاس ۸ مہینے پہلے آیا۔کیا اس پر زکوٰۃ فرض ہے؟ میرے علم میں تھا کہ ایک سال جو چیز آپ کے پاس نہ ہو اس پر زکوٰۃ فرض نہیں ہوتی۔مہربانی فرما کر گائیڈ کر دیں۔الجواب بعون الملك الوهاب زکوۃ  فرض ہونے کیلئے مکمل اسلامی سال کا گزرنا شرط ہے۔...

روزے کی حالت میں استنجے میں مبالغہ نہ کرے

روزے کی حالت میں پیچھے کے مقام پر پانی ڈالنے کا حکم ارشاد فرمائیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" مبالغہ کے ساتھ استنجا کیا، یہاں تک کہ حقنہ رکھنے کی جگہ تک پانی پہنچ گیا  روزہ جاتا رہا اوراتنا مبالغہ چاہیے بھی نہیں کہ اس سے سخت بیماری کا اندیشہ ہے"۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 5، صفحہ 887،  مکتبہ المدینہ کراچی۔  عموماً جو استنجاء کیا جاتا ہے اس سے روزہ قطعاً نہیں ٹوٹتا۔...

زکوۃ، صدقہ فطر، عشر کی تعریفات

زکوٰۃ ، فطرانہ ، عشر اور صدقہ میں کیا فرق ہے ؟میں ان اصطلاحات میں الجھ گیا ہوں؟آپ وضاحت فرمائیں اور ساتھ ہی کوئی ایسی کتاب بھی ارشاد فرمائیں جس میں ان سب کی تفصیل مل جائے۔الجواب بعون الملك الوهاب     زکاۃ شریعت میں اﷲ (عزوجل) کے لیے مال کے ایک حصہ کا جو شرع نے مقرر کیا ہے، مسلمان فقیر کو مالک کر دینا ہے۔ ہر مسلمان آزاد عاقل بالغ مالکِ نصاب پر جس کی نصاب حاجت اصلیہ سے فارغ ہو پر واجب ہے  اور مال نامی ہو، سال گزرنا بھی شرط ہے۔ ...

پیشاب کے بعد قطرے آئیں تو وضو اور کپڑے کا حکم؟

اگر مرد میں یہ بیماری ہو کہ پیشاب کرنے کے بعد ۔یا کچھ دیر بعد دو تین کترے نکلتے ھو تو اسکے لئے کیا کرنا چاہیے؟اس سے کپڑے خراب ھو جاتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا۔ قطرے کپڑوں پر لگے اور  روپے کے ایک بڑے سکے کے برابر(لمبائی چوڑائی میں) کپڑے گیلے ہوگئے تو ان کوبھی دھونا ضروری ہے۔  اور اگر سکے کی مقدار سے کم گیلے ہوئے تو دھونا واجب نہیں،  ان کپڑوں سے نما ز ہوجائیگی۔  حوالہ: بہار شریعت...