حقوق العباد بندے کے معاف کرنے سے معاف ہو جاتے ہیں؟
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر بیٹی یا بیٹے نے اپنے والد یا والدہ کے ساتھ کچھ غلط کیا اور انہوں نے خوشی سے معاف کردیا۔ تو کیا اولاد سے قیامت کے دن اس غلطی کے بارے میں بازپرس ہوگی یا پھر اللہ تعالیٰ انہیں سزا دے گا۔(صائمہ شیخ) الجواب بعون الملك الوهاب اگر والدین نے معاف کردیا تو اللہ تعالی بھی معاف فرمادیتا ہے اور قیامت کے دن باز پرس نہیں ہوگی۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد24, صفحہ 374، 375، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...