پسندیدہ فتوی  

ڈرانے کی نیت سے طلاق دینا

سوال5: کیا یہ فتویٰ ٹھیک ہے’’ سوال:میں نے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دو مختلف موقعوں میں سے ہر موقع پر محض اسے دبانے اور چپ کرانے کے لیے دو بار طلاق طلاق کے الفاظ بولے ہیں، جس کے نتیجے میں اس وقت وہ جھگڑا ختم ہو گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں جبکہ میں نے طلاق دینے کی نیت سے طلاق کے الفاظ بولے ہی نہیں تھے تو کیا میرے ان الفاظ سے طلاق واقع ہو گئی تھی؟ جواب:آپ نے جو بات لکھی ہے، اگر وہ واقعۃً ایسے ہی ہے تو پھر ہمارے نزدیک ان الفاظ سے کوئی ا...

زکوۃ کا مسئلہ

السلام علیکم! میرے پاس ساڑھے چھ تولہ سونا ہے اور میں گورنمنٹ ملازم ہوں کیا مجھ پر زکوٰۃ دینا واجب ہے؟(منصور احمد)الجواب بعون الملك الوهاب ساڑھے چھ تولہ سونا  پر زکوۃ نہیں ہے۔  ہاں اگر آپ کے پاس  چاندی ،  مالِ تجارت یا حاجت اصلیہ سے زائد رقم موجود  ہے تو  سونے  کو چاندی،  مالِ تجارت یا  رقم  کے ساتھ ملائیں گے اب اگر نصاب مکمل ہے تو   زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔  حوالہ: فتاوى رضویہ جلد 10...

مشت زنی کا حکم

مشت زنی کے بارے میں بتادیں کہ یہ حرام ہے ؟ اور برائے مہربانی قرآن و حدیث سے بتادیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب  امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن اس طرح کے سوال کے جواب تفصیلاً ارشاد فرماتے ہوئے لکھتے ہیں: یہ فعل ناپاک حرام وناجائز ہے اللہ تعالی نے اس حاجت کو پورا کرنے کو صرف زوجہ وکنیز(لونڈی) شرعی بتائی ہیں اور صاف ارشاد فرما دیا ہے: ﴿ فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ﴾.  ترجمہ:" تو جو ان دو کے...

مغرب کی تیسری رکعت میں کھڑا ہوگیا تو؟

اگر کوئی شخص بھول کر نماز مغرب میں چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو کیا کرے؟ کیا وہ نماز دوبارہ پڑھے یا مزید دو رکعت کا اضافہ کرے؟(محمد خلیل بشیر)الجواب بعون الملك الوهاب بھول کر چوتھی رکعت کیلئے کھڑا ہوگیا تو چوتھی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے  بیٹھ جائے،   تشہد پڑھنے کے بعد سجدہ سہو کرلے نماز مکمل ہوجائیگی۔  اور اگر چوتھی رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو ایک رکعت اور ملائے ، اب چار رکعت مکمل اور یہ نفل بن جائیں گے۔ اور دوبارہ نماز مغر...

روزے کا کفارہ

مفتی صاحب! السلام علیکم ! میرے دوست نے کسی وجہ سے روزے نہیں رکھے۔ امام مسجد کہہ رہے تھے کہ ۱۰۰ روپے ہر روزے کا کفارہ ہے۔ تو بن گئے ۳۰۰۰۔ اب یہ رقم ہم کس کو دیں؟ کیا مسجد میں دے دیں۔یا اگر ہماری فیملی میں کوئی غریب ہو اس کو دے دیں۔ یہ خیال رکھیں کہ وہ عید کی نماز پڑھ چکا ہے۔ (ندیم لودھی،راولپنڈی)الجواب بعون الملك الوهاب جو شخص شرعی عذر کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھ سکا تو بعد میں ان روزوں کی قضاء اس پر  ضروری ہے۔   اور اگر دا...

اللہ تعالی کیلئے جمع کا صیغہ استعمال کرنا کیسا؟

حضرت پچھلے کافی وقت سے ایک سوال ذہن میں ہے، یہاں علماء سے جب پوچھا تو وہ اس کے جواب میں شرک اور کفر فتوی دیتے ہیں میں نے حضرت طاہر القادری اور حضرت پیر علاؤ الدین صدیقی جیسے ذمہ دار شخصیت کو ’’اللہ فرماتے ہیں‘‘ بولتے ہوئے سنا ہے، ذرا آپ تفصیلی جواب عنایت فرمائیے کہ ’’اللہ فرماتے ہیں‘‘ کہنا کیسا ہے؟(یاسر شمیم) الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی کیلئے "فرماتے " اور "فرماتا" دونوں استعمال کرسکتے ہی...

حرمت مصاہرت کا مسئلہ

السلام علیکم! کیا کسی کو انجیکشن لگاتے ہوئے شہوت ہوئی (جبکہ نیت صرف انجیکشن کی ہو تو) تو کیا حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی؟(جنید طاہر)الجواب بعون الملك الوهاب انجیکشن لگاتے ہوئے مرد نے   عورت کے جسم کو چُھوا کپڑا بھی حائل  نہیں تھا، اس دوران مرد یا عورت کو شہوت ہوئی یا پہلے شہوت تھی اب زیادہ ہوگئی تو حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجائیگی۔ حرمت مصاہرت کا حکم یہ ہے مرد کے اصول باپ، دادا وغیرہ اوپر تک اور فروع بیٹا، پوتا وغیرہ نیچے تک عورت پر حرام ...

جانور کا کان 2 انچ کٹا ہو تو قربانی کا حکم

ہم نے ایک قربانی کا جانور خریدا۔ مسئلہ یہ ہے اس کے کان پر ۲ انچ کا کٹ ہے۔ ہمیں راہنمائی فرمائیں کہ یہ جانور قربانی کے لیے اہل ہے یا نہیں؟ (شکیل اختر،جہلم)الجواب بعون الملك الوهاب اگر کان تہائی یا اس سے کم کٹا ہوا ہے تو اس كی قربانی جائز ہے۔ اور اگر تہائی سے زیادہ کٹا ہوا ہے تو اس کی قربانی ناجائز ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد3، صفحہ341، مکتبہ المدینہ کراچی۔...

چچا کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کا حکم

السلام علیکم!میرا سوال یہ ہی کہ کیا کوئی شخص اپنے سگے چچا یا تایا کی وفات کے بعد ان کی بیوی یعنی چچی یا تائی سے نکاح کر سکتا ہے؟ کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے ؟بہت شکریہ ۔والسلام ( خضر حیات،یونان)الجواب بعون الملك الوهاب اپنے چچا کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کرسکتا ہے اگر کوئی اور حرمت کا رشتہ نہ ہو۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...