پسندیدہ فتوی  

مسلمان کو بد بخت کہنا

کسی با عمل معلمہ سیدہ کے بارے میں کوئی ’’بدبخت‘‘ کہے کیسا ہے ؟ کیا پیارے آقا ﷺ ایسوں سے خوش ہوں گے؟ (اقصیٰ) الجواب بعون الملك الوهاب قرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتا ہے: وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ. ترجمہ: اور ایک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو  کیا ہی بُرا نام ہے مسلمان ہوکر فاسق کہلانا۔ (سورۃ الحجرات، آیت 11)۔ صدر الافاضل سید نعیم الدین مراد آبادی اس آیت کی تفسیر میں فر...

پلاٹ خریدا نیت یہ کی کہ نفع ملا تو بیچ دوں گا تو زکوۃ کا حکم

کیا آپ مجھے ’’نصابِ زکوٰۃ‘‘ کے بارے میں راہنمائی کرسکتے ہیں؟ میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے بچت کی نیت سے یہ سوچ کر کہ جب مجھے اچھے ریٹ ملیں گے تب بیچ دوں گا، کیا اس پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟ اور میری بہن کے پاس بھی کسی مقصد سے ایک پلاٹ ہے لیکن اس کے پاس زکوٰۃ ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں تو وہ اب اس کو کیا کرنا ہوگا ؟ برائے مہربانی راہنمائی فرمادیں کہ میرے ایک دوست نے پلاٹ خریدا ان پیسوں سے جو اسے گورنمنٹ سے ملے اس کے والد کی وفات پر، اب اس کے یہ پلاٹ ہے...

آن لائن نکاح کا حکم

آن لائن نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس کے لئے کن شرائط کا ہونا ضروری ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں حل عنایت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً کثیراً۔(محمد فرقان)الجواب بعون الملك الوهاب آن لائن پر براہِ راست ایجاب وقبول کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا، اس لئے کہ انعقادِنکاح کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ لڑکا، لڑکی یا ان کے وکیل اورنکاح کے گواہان ایک ہی مجلس میں ہوں۔ حوالہ: ردالمحتار مع درمختار، کتاب النکاح، ج:3، ص:14، دار الفکر بیروت۔...

ربیع الاول میں چراغاں کرنا کیسا

۱۲ ربیع الاول پر چراغاں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز یہ کہاں سے ثابت ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب  شیخ الاسلام والمسلمین امام اہل السنہ امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ اس طرح کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:" علما ء فرماتے ہیں : لَاخَیْرَ فِی الْاِسْرَافِ وَلَا اِسْرَافَ فِی الْخَیْرِ  یعنی اسراف میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنے میں کوئی اسراف نہیں۔ ت جس شے سے تعظیمِ ذکر شریف مقصود ہو  ہر گز ممنوع نہیں ہوسکتی۔ &nbsp...

گزشتہ سالوں کی زکوۃ

میری شادی ۱۴ جنوری ۲۰۰۷ میں ہوئی۔ میرے پاس سونا ۱۲ تولہ تھا۔ پہلے سال زکوٰۃ دی۔ اس کے بعد زکوٰۃ نہیں نکال سکا۔ ۲۰۱۵ میں سونا ختم ہوگیا۔ نقد رقم کوئی نہیں ہے۔ اتنے سالوں کی زکوٰۃ کتنی بنے گی؟ (شاہد رشید)الجواب بعون الملك الوهاب جتنے سالوں تک  آپکے پاس  کم سے کم ساڑھے سات تولہ سونا رہا تو اتنے سالوں کی زکوۃ ضروری ہے۔ یعنی اگر 2008 سے 2015 تک سونا ساڑھے سات تولہ یا اس سے زائد آپ کی ملک میں رہا تو زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ نصاب کا چالیسواں حص...

جوتا پہن کر قرآن پڑھنا کیسا

کیا کسی سوئم کے موقعے پر خواتین جوتے پہن کر قرآن پڑھ سکتی ہیں ؟ آگاہ فرمادیں۔ (طہ صفدر)الجواب بعون الملك الوهاب ادب اسی میں ہے  کہ قرآن پاک کو  بیٹھ کر اور  جوتے اتار کر پڑھنا چاہئے۔ ہاں اگر مجبوری کے باعث جوتے نہیں اتار سکتا تو کوئی حرج نہیں ہے۔...

نماز میں بے وضو ہوا تو

جماعت کے ساتھ ۲ رکعت پڑھ چکے تھے کہ ایک مقتدی کا وضو ٹوٹ گیا،وہ وضو خانہ گیا ، وضو دوبارہ کیا، اس دوران کسی سے بات نہیں کی۔ اب جماعت مکمل ہوچکی تھی۔ اب وہ نماز دوبارہ سے ۴ رکعت ادا کرے یا پھر وہیں سے نماز شروع کرے جہاں چھوڑی تھی، برائے مہربانی حوالہ بھی دیجئے گا۔ (محمد جاوید اقبال عطاری،جھنگ) الجواب بعون الملك الوهاب دوبارہ سے نماز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس رکن میں وہ بے وضو ہوا  اسی کو دوبارہ ادا کرکے اپنی نماز کو مکمل کرے۔ حوالہ: ...

ایک بیوہ کی اولاد نہیں تو اس کو وراثت ملے گی؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور ہم ان کی ۲ بیویاں ہیں پہلی بیوی میں ہوں اور میری کوئی اولاد نہیں دوسری بیوی سے صرف ایک ہی بیٹا ہے۔ مجھے یہ بتائیں کہ بے اولاد بیوی کا شوہر کی جائیداد میں سے کتنا حصہ ہے؟ (ناہید امیر علی)الجواب بعون الملك الوهاب مرحوم شوہر  کی تکفین و تدفین، قرض کی ادائیگی (اگر ہے تو) اور ایک تہائی مال کی وصیت(اگر کی ہو) اداکرنے کے بعد مرحوم کی جائیداد کے کل  سولہ(16) حصے کئے جائیں گے۔ جن ...

تعلیق طلاق کا مسئلہ

کیا فرماتے ہیں مفتی صاحبان! اگر شوہر اپنی بیوی کو لکھ کر دے کہ آئندہ وہ اپنے کسی دوست(مرد) (male friends) سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کرے گی اور اگر کرے گی تو اسی وقت اس کو تین طلاق ہوجائے گی کیونکہ شوہر چاہتا ہے کہ اس کا گھر بچا رہے اور نہ ٹوٹے۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ شوہرحلف لے کر کہتا ہے کہ اس کی نیت طلاق کی ہرگز نہ تھی بلکہ اپنی بیوی کو اس کے (male friends)سے بات کرنے سے روکنا تھا جس کی ہماری شریعت بھی اجازت نہیں دیتی۔ برائے مہربانی جلد ج...

حضور علیہ السلام مختار کل ہیں

حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو کون کون سے اختیارات دئیے گئے ہیں؟ قرآن و حدیث سے جوابات مرحمت فرمائیں۔(شاہد حسین)الجواب بعون الملك الوهاب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے نائب مطلق ہیں، تمام جہان حضور کے تحت تصرف کردیا گیا، جو چاہیں کریں، جسے جو چاہیں دیں، جس سے جو چاہیں واپس لیں، تمام جہان میں اُن کے حکم کا پھیرنے والا کوئی نہیں,  تمام جہان اُن کا محکوم ہے اور وہ اپنے رب کے سوا کسی کے محکوم نہیں، تمام آدمیوں کے مالک ہ...