پسندیدہ فتوی  

کیا متمتع عمرہ نہیں کر سکتا؟ مسجد عائشہ سے احرام باندھنا کیسا؟

دورانِ حج ، ہوٹل میں مولوی حج کے مسائل بتانے آتے ہیں ، ان میں چند کا جواب عنایت فرمائیں!! ۱۔ حج تمتع کرنے والے مزید عمرہ نہیں کرسکتے۔ ۲۔ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ، نہ ہی اس احرام سے عمرہ ہوگا۔ ۳۔ عورت کو احرام میں بھی چہرہ چھپانا لازم ہےاور کپڑہ عورت کے منہ پر لگنے سے کچھ حرج نہیں۔(محمد قذافی،شاہی بازار ،حیدرآباد) الجواب بعون الملك الوهاب (1): حج تمتع کرنے والے صرف 9 ذی الحج سے 13 ذی الحج تک عمرہ نہیں کرسکتے، ان ک...

قطع تعلقی

حج پر جانا ہے اور خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے ناراضگیاں ہیں جو ختم کرنا نہ ممکن ہے۔ اب ہم کیا کریں؟ (نسرین خالد)الجواب بعون الملك الوهاب جھگڑوں کو ختم کرنا  چاہیے اور تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرنا حرام ہے اور حدیث مبارکہ میں اس پر شدید وعید آئی ہے۔...

بدعت کا معنی اور اقسام

السلام علیکم!اکثر رد بدمذاہب کی کتب میں احادیث و سلف کی عربی عبارت میں "بدعتی" کا لفظ تحریر ہوتا ہے جس کا ترجمہ "بدمذہب" کیا جاتا ہے۔ازراہ کرم عربی لفظ بدعتی کی تعریف اور عربی لفظ بدعتی کا اردو لفظ بدمذہب سے تعلق کے بارے میں وضاحت سے رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ۔(محمد زاہد نقشبندی) الجواب بعون الملك الوهاب امام ابن حجر عسقلانی  فرماتے ہیں: وَالتَّحْقِيقُ أَنَّهَا إِنْ كَانَتْ مِمَّا تَنْدَرِجُ تَحْتَ مُسْتَحْسِنٍ فِي الشَّرْعِ فَهِيَ حَسَنَة وَ...

کاجل اور لپ اسٹک کی حالت میں وضو کا حکم

کیا میک اپ سے وضو ہوجاتا ہے؟ خصوصا کاجل اور لپ اسٹک سے؟ (سمیہ حنیف)الجواب بعون الملك الوهاب کاجل اور لپ اسٹک اگر تہہ دار ہے کہ جس کی وجہ سے پانی جسم تک نہیں پہنچتا تو وضو نہیں ہوگا، اگر تہہ دار نہیں ہے اور پانی جسم تک پہنچ جاتا ہے تو وضو ہو جائیگا۔   اور یہی حکم میک اپ کا ہے۔ حوالہ: الدر المختار ورد المحتار، کتاب الطہارۃ، فرض الغسل، جلد1، صفحہ 154، دار الفکر بیروت۔...

میزان انوسٹمنٹ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا

میں ایک سرمایہ کاری کی کمپنی( میزان انوسٹمنٹ کمپنی) میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کمپنی سرمایہ کاری پر اپنی وکالہ فیس کاٹ لیتی ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کے حصص (shares)خریدتی ہے اور حلال کاروبار والی کمپنیوں کے حصص خریدتی ہے۔ ان حصص کی قیمت میں اتار چڑھاؤ (نفع و نقصان) ہوتا رہتا ہے جو کہ رب المال ہی برداشت کرتا ہے۔ یہ عمل جائز ہے یا ناجائز؟(ڈاکٹر اسلم)الجواب بعون الملك الوهاب سود سے پاک کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے اور &n...

دلائل الخیرات شریف پڑھنے کیلئے کیا اجازت لینا ضروری ہے؟

دلائل خیرات شریف کا ورد کرنے سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے اجازت کے علاوہ نہیں پڑھ سکتے؟ (ندیم اختر)الجواب بعون الملك الوهاب دلائل الخیرات شریف  پڑھنےکا ثواب ہے۔  لیکن اس کے روحانی فوائد اور ثمرات  حاصل کرنے کیلئے  شیخ کامل سے اجازت لینا چاہیے۔...

ڈیپریشن میں طلاق کا حکم

السلام علیکم! مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ کیا ڈیپریشن میں طلاق ہوجاتی ہے۔ یا نیت نہ ہو، شوہر صرف بیوی کو ڈرانے کے لیے طلاق کے لفظ بولے تو طلاق ہوجاتی ہے کہ نہیں ؟ (ثمرین اشفاق)الجواب بعون الملك الوهاب ڈیپریشن کے مرض کی وجہ سے اس کی عقل  سلامت ہے تو طلاق واقع ہو جائیگی وگرنہ نہیں ہوگی۔  حوالہ: بہار شریعت، جلد2، حصہ 8، صفحہ112، مکتبہ المدینہ کراچی۔ ڈرانے اور دھمکانے کی نیت سے بھی طلاق کے صریح الفاظ سے  طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ حوالہ: فتاوى رض...

امام اعظم ابو حنیفہ کی تصانیف

حضرت امام ابو حنیفہ رحمت ﷲ علیہ کے والد اور والدہ کا نام کیا ہے اور ان کی کون سی کتاب ثابت ہے؟ ( رضوان حسین شاہ) الجواب بعون الملك الوهاب امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ  کے والد کا نام ثابت بن زوطا تھا۔ آپ  رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف یہ  کتب منسوب ہیں: (1) الفقہ الاکبر۔ (2) الفقہ الابسط۔ (3) الرسالۃ۔ (4) الوصیۃ۔  (5) العالم والمتعلم۔ حوالہ: اتحاف سادۃ المتقین للزبیدی، جلد 2، صفحہ13ـ14، دار الفکر بیروت۔  مع...

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو ہوا

السلام علیکم!یہ سچ ہے کہ نبی پاک صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم پر کفّار کے جادو کا اثرہوا اور اِس سانحے سے متعلّق حدیث ضعیف ہے؛ نیز، امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بھی اس سانحے کی تردید کرتے ہیں۔ ایک اور بات یہ کہ نظرِ بد کی کوئی حقیقت نہیں۔ از راہِ کرم میری رہ نمائی فرمائیں۔ میں نے قاری ڈار کا ایک لیکچر پڑھا، جس میں اُنھوں نے دلائل کے ساتھ (مثلاً معوّذتین بھی جادو سے متعلّق نہیں ہیں) مکمّل طور پر مذکورۂ بالا تمام باتوں کا انکار کیا ہے۔ شکریّہ!...

کمپیوٹر گیمز وغیرہ کھیلنا کیسا؟

سلام! میرا سوال یہ ہے کہ آج کل کے جو گیمز ہیں ۔ مثلاً : ڈبو ۔ کیرم بورڈ ۔،اور پتی وغیرہ ۔۔ ان میں جو ہارتا ہے وہ پیسے بھرتا ہے کیا یہ گیمز کھیلنا جائز ہے ؟ (نعمان) الجواب بعون الملك الوهاب عند الشرع ان تمام گیموں کا کھیلنا منع ہے؛ کیونکہ ان کےکھیلنے سے وقت کا ضیاع ہے اور پیسہ بھی جُوے کی مد میں ضائع ہوتا ہے۔ عند الشرع ایسی گیم کھیلنا جائز ہے کہ جس کے کھیلنے سے اس کی صحت اور جسمانیت کو فائدہ ہو اس شرط کے ساتھ کہ اس کھیل کی وجہ سے فرائض وواجبات تر...