مفتی محمد سیف اللہ باروی  

حاملہ کو طلاق ہوگی؟

السلام علیکم ! شوہر اگر اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو ہوجائیگی؟ (رضا، پی آئی بی کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب اں ہوجائیگی،عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلانہ خیال ہیں،قرآن وحدیث کا یہی حکم ہے،اور یہی چاروں اماموں کا  مذہب ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان۔  اسکنوھن من حیث سکنتم من وجد کم، ولاتضاروھن لتضیقواعلیھن، وان کن اولات حمل فانفقوا علیھن حتی یضعن حملھن۲؎۔  عدت والی عورتوں کو وہاں رہائش دو جہاں تم خود رہ...

سرمہ اور وضو

سلام! آنکھوں میں جہاں سرمہ لگایا جاتا ہے کیا وہاں غسل اور وضو میں پانی بہانا ضروری ہے؟ اور سرمہ لگا ہو تو وہاں جلد پر پانی پہنچ جائے گا یا سرمہ اتارنا پڑے گا؟ (نادیہ، منصورآباد، فیصل آباد)الجواب بعون الملك الوهاب آنکھوں کے ڈھیلوں اور پپوٹوں کی اندرونی سَطح پر پانی بہاناضروری نہیں، ہاں اگر آنکھ کے کوئے (یعنی ناک  اوررخسارکی طرف آنکھ کے کونوں ) اور پلکوں میں سرمہ  کا جرم چپکا ہو تو اسے چھڑانا ضروری اور وہاں پرپانی بہانا فرض ہے، مگر سر...

شئیرز کا کاروبار

کیا شئیرز کا کاروبار جائز ہے؟ اگر روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت کی جائے تو کیا حکم ہوگا؟ (محمد ابراہیم، الفیضان ہومز، گارڈن ایسٹ،کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب اگر شیئرز کے کاروبار میں درج ذیل شرائط کی رعایت رکھی جائے تو یہ کاروبار جائز ہے، ورنہ نہیں، خواہ روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت ہویا ماہانہ وسالانہ بنیادوں پر۔ (۱)جس کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت کی جارہی ہو، خارج میں اس کمپنی کا وجود ہو، صرف کاغذی طور پر رجسٹرڈ نہ ہو اور نہ ہی اس کم...

قربانی کس پر واجب ہے؟

میری تنخواہ 15000 روپے ماہانہ ہے کیا مجھ پر قربانی واجب ہے؟ (محمد فیضان خلیل، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں اگر قربانی کے تین دنوں (یعنی دس ،گیارہ اوربارہ ذی الحج  کےدنوں ) اور دو راتوں (یعنی گیارہ اور بارہ ذی الحج کی ر اتوں )میں کسی وقت آپ کے پاس ساڑے باون تولے چاند یا اس کی قیمت (یعنی ۴۲۰۰۰) کے برابر سونا یا نقدی (یعنی تنخواہ وغیرہ )یا مال تجارت یا ضرورت سے زائدسامان ہو یا ان  میں سے چند چیزوں یا سب چیزوں کی ق...

تین طلاقوں کا مسئلہ

السلام علیکم۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ایک عزیز نے اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دیں اور پھر غیر مقلدین کے کہنے پر وہ بغیر حلالہ کے اپنی بیوی واپس لے آیا۔۔ اور ہم اہلِ سنت و الجماعت سے تعلق رکھنےکی بناء پر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ حرام ہے لیکن اب چند چیزیں طلب ِحل ہیں۔ (1) کیا ہم ان کے ساتھ قطعِ تعلق کر لیں؟ (2) اگر قطعِ تعلق کرتےہیں تو کس بنیاد پراور کیا صورت ہونی چاہیے؟ (3)ایک بندہ اعتراض کر رہا ہے...

زکوٰۃ کتنی واجب ہوگی؟

سلام! ایک شخص کے پاس 200 گرام سونا تھا 1436 ہجری میں اس نے 5 گرام زکوٰۃ نکال دی رقم سے نہ کہ سونا۔ اب رہنمائی فرمادیں کہ 1437 میں اس کو 200 گرام پر زکوٰۃ دینی ہوگی یا 195 گرام پر۔(اصل میں تو اس کے پاس 200 گرام ہیں مگر 5 گرام کے پیسے تو وہ پچھلے سال زکوٰۃ نکال چکا ہے ) جزاک اللہ۔ (عبد اللہ ، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب صورت  مسئولہ میں ۲۰۰ گرام کی زکوٰۃ دینی ہو گی  نہ کہ ۱۹۵گرام کی ۔کیونکہ رقم سے زکوٰۃ ادا کرنے کی وجہ سے اب بھ...

کبوتر یا چڑیا کی بیٹ

کبوتر اور چڑیا کی بیٹ کپڑے پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ اور اگر بندے کو پتا ہو نے کے باوجود اس کے کپڑے پر بیٹ لگی ہو تو کیا اس کا کیا حکم ہے؟ (قیصر محمود، مشرف کالونی ہاکس بے روڈ ماڑی پور کراچی ویسٹ)الجواب بعون الملك الوهاب کبوتر اور چڑیا کی بیٹ پاک ہے ۔ بہارشریعت میں درمختار کے حوالے سے ہے کہ "جو پرندے حلال اونچے اڑتے ہیں جیسے کبوتر ،مینا ،مرغابی ،قار ،ان کی بیٹ پاک ہے "(بہار شریعت :ج۱،ص۳۹۱) لہذا اگر کبوتر یاچڑیا کی بیٹ کپڑے  پر لگ جا...

بیوی کی لے پالک ماں سے پردہ یا نہیں؟

السلام علیکم ! جناب میری کچھ دنوں پہلے منگنی ہوئی ہے اور جس لڑکی سے میری منگنی ہوئی ہے وہ لے پالک ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ میری ساس جنہوں نے میری منگیتر کو پالا ہے وہ میرے لیے محرم ہونگی شادی کے بعد یا نہیں جب کہ میری منگیتر ان کے پاس چھ مہینے کی عمر سے ہے اور ان کا دودھ نہیں پیا۔ براہِ کرم میری راہنمائی فرمائیے۔ (جواد ناصر، لیاقت آباد، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب سوال سے معلوم ہوتاہے کہ آپ کی منگیتر کو پالنے والی  عورت نہ تو اسکی سگی ...

سودی کمپنی میں ملازمت

اسلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ حصص رجسٹرار کمپنی میں ڈیسکٹاپ سپورٹ کی ملازمت کرنا کیسا ہے۔ یہ کمپنی کچھ سودی کمپنیوں کو حصص کی سروس دیتی ہے اور سودی کمپنی کے شیئر ہولڈر کا ریکارڈ کا بیک اپ رکھنے کی ذمیداری میرا کام ہے۔ (محمد ظفر اقبال، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب ایسی ملازمت جس میں سودی معاملات کی ڈیل کرنی ہو یا  سودی کاغذات لکھنے ہوں یا ان کا ریکارڈ رکھنا پڑےیا سود ی معاملات کا گواہ ہو نا پڑے الغرض سود ی معاملات کے متعلق ہر ط...

نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ حلال ہے یا نہیں ؟

نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ حلال ہے یا نہیں ؟ برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ راہنمائی فرمائیں۔ (نعمان علی،کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ اور شرکت  حرام اور سود ہے ۔کیو نکہ نیشنل سیونگ اسکیم کا ادارہ سود ہی کے اصول و ضوابط کو ملحوظ رکھ کر معائدہ کرتاہے ،اور لوگوں کو جومنافع دے رہا ہےبہر حال سود کہہ کر ہی دے رہا ہے ،اور سود اسلام میں حرام ہے ، چنانچہ نیشنل سیونگ میں انویسٹمینٹ اور شرکت سود اور حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ف...