سیّدنا عمرو ابن معدیکرر رضی اللہ عنہ
ابن عبداللہ بن عمروبن خصم بن عمروبن زبیداصغر۔زبید کادوسرانام مبنہ بن ربیعہ بن سلمہ بن مازن بن ربیعہ بن مبنہ بن زبیدالربن حارث بن صعب بن سعد عشیرہ بن مذحج زبیدی مذحجی۔ کنیت ان کی ابوثورتھی۔ابوعمرنے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہےاورہشام کلبی نے بجائے خصم کے عصم بیان کیاہےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں قبیلہ مراد کے وفد کے ساتھ حاضر ہوئے تھےیہ اپنی قوم سعدعیثرہ سے علیحدہ ہوگئے تھےاورقبیلۂ مرادہی میں رہتےتھےاورانہیں کے وفد کے ساتھ آئے...