ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عمارہ بن ابی حسن رضی اللہ عنہ

   انصاری مازنی۔صحابی تھےان کا شمار اہل مدینہ میں ہےاور ابواحمد نے اپنی تاریخ میں کہا ہے کہ یہ صحابی اورعقبی بدری ہیں ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہے اورابونعیم کہتےہیں کہ بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے اس کو ذکرکیاہے اوراس میں نظرہے اورابوعمرنے کہاعمارہ بن ابی حسن مازنی انصاری داداہیں عمروبن یحییٰ مازنی کے جوامام مالک کے شیخ تھے۔صحابی ہیں اوران کی روایت ہے اور ان کے باپ ابوحسن عقبی بدری تھے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ بن حزن رضی اللہ عنہ

   بن تیطان جاہلی۔انھوں نے اسلام کازمانہ پایااوراسلام لائے۔ان سے ان کے بیٹے ابی بن عمارہ نے روایت کی ہے ابوبکراسماعیلی نے ان کا ذکرصحابہ میں کیاہے۔خالد بن سنان کی حدیث و نار الحدثان روایت کرتےتھےان کی روایت سے اس حدیث کوابوسعید نقاش نے عجائب میں ذکرکیا ہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ

   بن زید بن لوذان بن عمروبن عبدبن عوف بن غنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی پھربنی نجار سے ۔بھائی ہیں عمروبن حزم کے اوران کی ماں خالدہ بنت انس بن سنان بن وہب بن لوذان ہیں۔ یہ سب لوگوں کے نزدیک ان سترلوگوں میں سے ہیں جنھوں نے لیلتہ العقبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اورمحرزبن نفلہ کے درمیان اخوت کرادی تھی۔یہ جنگ بدر میں شریک ہوئےمگران کے بھائی عمرونہیں شریک ہوئے اورنیزعمارہ احد ...

سیّدنا عمارہ بن ثابت رضی اللہ عنہ

   انصاری۔بھائی ہیں خزیمہ بن ثابت کے ان کانسب ان کے بھائی کے ذکرمیں پہلے مذکورہو چکاان سے ان کے بھائی کے بیٹے عمارہ بن خزیمہ بن ثابت نے روایت کی ہے یونس نےزہری سے انھوں نے ابن خزیمہ سے انھوں نے اپنے چچاعمارہ سے جوصحابی تھے۔روایت کی ہے کہ خزیمہ بن  ثابت نے خواب میں دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پرسجدہ کررہےہیں خزیمہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکریہ خواب بیان کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئےاور فرما...

سیّدنا عمارہ بن اوس رضی اللہ عنہ

   بن خالد بن عبیدبن امیہ بن عامر بن خطمہ انصاری ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے اورتحویل قبلہ کی حدیث ان سے روایت کی ہے اورابوعمر نے ان کا نسب اس طرح بیان کیاہے عمارہ بن اوس بن زیدبن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار انصاری۔مگراول زیادہ صحیح ہے اوریہ کوفی ہیں زیاد بن علافہ نے ان سے روایت کی ہے ۔ابوالفضل مخزومی فقیہ نے اپنی اسناد ابی یعلی موصلی تک پہنچاکر ہم کوخبردی وہ کہتےتھےہم سے یحییٰ بن عبدالحمید نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے قیس بن ...

سیّدنا عمارہ احمرمازنی رضی اللہ عنہ

  یہ عمارہ بن احمرمازنی ہیں۔محمد بن اسماعیل بخاری نے صحابہ میں ان کاذکرکیاہےقتیلہ بنت جمیع نے یزید بن حنفیہ سے انھون نےاپنے باپ سے روایت کی ہے انھوں نے کہامیں نے عمارہ بن احمرمازنی کوکہتے ہوئے سناکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگوں نے مجھ پرحملہ کیااوراونٹ ہانک لے گئے تقسیم کرنے سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہواآپ نے واپس کردیاان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

حضرت عمارکے مناقب

  یہ پہلے مسلمان ہیں جنھوں نے مسجد بنائی ہمیں عبیداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند یونس بن بکیرتک پہنچاکرخبردی وہ عبدالرحمن بن عبداللہ سے وہ حکم بن عیتیہ سےروایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے توبوقت چاشت وہاں پہنچے تھے حضرت عمار نے کہابڑی ضرورت ہے کہ ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوئی جگہ ایسی بنادین جہاں آپ دوپہرکوسایہ میں بیٹھیں اوروہیں آپ نماز پڑھیں چنانچہ چند پتھرجمع کئےاورمسجد قباکی...

سیّدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ

  بن عامربن مالک بن کنابن قیس بن حصین بن وذیم بن ثعلبہ بن عوف بن حارثہ بن عامراکبر بن یام بن غسن بن مالک بن اودبن زیدبن یشحب مذحجی عنسی ۔کنیت ان کی ابوالیتفطان تھی۔یہ ان لوگوں میں ہیں جنھوں نے سب سے پہلے اسلام کی طرف سبقت کی تھی۔قبیلہ بنی مخزوم کے حلیف تھے۔ان کی والد ہ سمیّہ تھیں اوروہ پہلی خاتون ہیں جو اللہ عزوجل کی راہ میں شہید کی گئیں۔یہ اور ان کے والداوران کی والدہ سب سابقین میں سےتھے۔حضرت عمارتیس سے کچھ زائدآدمیوں کے بعد اسلام لائے تھے...

سیّدنا عمار بن معاذ رضی اللہ عنہ

   بن زرارہ بن عمربن غنم بن علی بن حارث بن مرہ بن ظفرانصاری اوسی ظفری ۔کنیت ان کی ابونملہ تھی غزوہ بدرمیں شریک تھے۔ابن ابی داؤد نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہے مگراور لوگوں نے اس میں اختلاف کیاہے۔یہ اپنی کنیت سے مشہورہیں عنقریب کنیت کے باب میں ان کا ذکرکیاجائےگا۔ان کی حدیث یہ ہے کہ اہل کتاب جوکچھ تم سےبیان کریں اس کی تصدیق نہ کرو بعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کانام عمارہ تھاچنانچہ ہم عمارہ کے نام میں انشاء اللہ تعالیٰ ان کا ذکرکریں گے۔ان کا...