علمائے احناف  

احمد بلخی

          احمد بن علی بن عبدالعزیز بلخی: ابو بکر کنیت اور ظہیر بلخی کے لقب سے مشہور ہوئے،فروغ و اصول میں امام فاضل اورمعقول و منقول میں علام کامل تھے،علم نجم الدین عمر نسفی تلمیذ صدر الاسلام ابی الیسر محمد بزدودی سے حاصل کیا اور نیز بہاءالدین مر غینانی و محمد بن احمد اسپیجابی سے فقہ پڑھی اور مراغہ میں تدریس کو جاری کیا اور جامع صغیرامام محمد کی شرح تصنیف کی۔محمود بن زنگی کےعہد میں حلب میں تشریف لائے پھ...

صاعد اصفہانی

          صاعد بن محمد بن عبدالرحمٰن بذخاری اصفہانی: آپ کی کنیت بھی ابو العلاتھی اور ابن الراسمندی کے نام سے معروف تھے،اپنے زمانہ کے امام فاضل اور محدث و فقیہ کامل تھے یہاں تک کہ اپنے ہمعصروں پر فضیلت و علمیت و دیانت میں سبقت لے گئے۔۴۴۸؁ھ میں پیدا ہوئے۔علم علی بن عبداللہ خطیبی سے پڑھا اور حدیث کو سُنا اور خطیبی اپنے استاذ کے ساتھ واسطے زیارت مکہ معظمہ کے نکلے،آپ کے ہمراہ آپ کا بیٹا اور عورت بھی تھی،عور...

محمد بن مسعود کشانی

           محمد بن مسعود حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: ابو الفتح کنیت تھی، فاضل عصر فقیہ متجر تھے۔۴۹۰؁ھ میں شہر کشان علاقۂ سمر قند میں پیدا ہوئے۔آپ نے اپنے باپ مسعود صاحب مختصر مسعودی اور ابا القاسم علی بن احمد بن اسمٰعیل کلاباذی وغیرہ سے اخذ کیا اور حدیث کو سُنا،بخارا کی قضاء آپ کے سپردکی گئی لیکن آپ کی سیرت قضاء کی حالت میں اچھی نہ رہی۔وفات آپ کی اتفاقیہ شب چہارم ماہِ رمضان المبارک ۵۵۲؁ھ...

عثمان بیکندی بخاری  

           عثمان بن علی بن محمد بن محمد بن علی بیکندی بخاری: ۴۶۵؁ھ میں پیدا ہوئے، ابو عمرو کنیت تھی۔اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ محدث،زاہد متگورع،عفیف قانع، متواضع کثیر العبادت تھے۔فقہ امام ابی بکر محمد بن ابی سہل سرخسی سے حاصل کی اور حدیث کو ابا محمد بخاری المعروف بہ بکر خواہر زادہ سے سماعت کیا۔آپ صاحب ہدایہ کے مشائخ میں سے ہیں اور آخر تک ان لوگوں سے باقی رہے ہیں جنہوں نے امام ابی بکر محمد بن ابی سہل سرخسی سے تفقہ ک...

علی بن حسن بلخی  

           علی بن حسن بن محمد بن ابی جعفر بلخی: ابو الحسن کنیت اور بوہان بلخی کے نام سے مشہور تھے۔شہر سکندر میں جو نواحی طحار ستان علاقہ بلخ میں واقع ہے،پیدا ہوئے۔امام جلیل القدر کثیر العلم مشہور زمان ممدوح دوران تھے،بخارا میں برہان الدین کبیر عبدالعزیز عمرو بن مازہ سے تفقہ کیا یہاں تک کہ فقہ اور اصول فقہ میں فائق ہوئے اور علم کو بلاد اسلام میں پھیلایا اور دمشق میں آکر درس و تدریس کا کام دیا۔آپ سے عبدالرشیدولوالجی و ...

علاء زاہد مفسر  

              محمد بن عبد الرحمٰن بخاری المعروف بہ علاء زاہد: ابو عبداللہ کنیت اور علاءالدین لقب تھا،فقیہ فاضل مفتی عالم اصولی،متکلم اور صاحب ہدایہ کے مشائخ میں سے تھے۔علم جمال ابی نصر احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی تلمیذ قاضی ابی زید دبوسی سے پڑھا اور آپ سے شرف الدین عمر بن محمد عقیلی نے فقہ پڑھی،ایک نہایت کلاں تفسیر قرآن شریف کی کچھ اوپر ایک ہزار جزو میں تصنیف کی اور ۱۲؍تاریخ ماہ جمادی الاخری...

امام سرخسی

           محمد بن محمدبن محمد الملقب بہ رضی الدین[1]سرخسی: اپنے وقت کےکبیر فاضل بے نظیر جامع علوم عقیلہ و نقلیہ تھے،علم صدر الشہید حسام الدین عمر قلمیذ اپنے والد ماجد  برہان الدین کبیر عبد العزیز شاگرد حولائی سے حاصل کیا اور کتاب محیط تصنیف کی،ابن عدیم کہتے ہیں کہ آپ حلب میں تشریف لائے اور بعد محمود غزنوی کے مدرسہ نوریہ و حلاویہ کے مدرس مقرر ہوئے چونکہ آپ زبان میں لکنت تھی اس لیے فقہاء نے آپ...

عبدالرحمٰن کرمانی  

           عبدالرحمٰن بن محمد بن امیر ویہ بن محمد کرمانی: کرمان میں ماہ شوال ۴۵۷؁ھ میں پیدا ہوئے،ابو الفضل کنیت اور رکن الاسلام و رکن الدین لقب تھا۔مرو میں آکر فخر القضاۃ محمد بن حسین ار سانیدی تلمیذ منصور شاگرد مستغفری تلمیذ پر تمیز علی نسفی شاگرد ابی بکر بن فضل تلمیذ سبذ مونی سے تفقہ کیا اور دن بدن علوم میں ترقی کرتے گئے یہاں تک کہ اپنے زمانہ کے شیخ کبیر امام بے نظیر ہوئے اور خراسان میں مذہب امام کی ریاست آپ پر منت...

حسن بن علی مرغینانی

          حسن بن علی بن عبد العزیز مرغینانی: ابو المحاسن کنیت اور ظہیر الدین کبیر لقب تھا،شہر مرغینان کے جو کہ،وراء النہر میں شہر فرغانہ کے مضافات میں سے ہے، رہنے والے تھے،اپنے وقت کے فقیہ فاضل محدث کامل تھے،علم کو تصنیف اور املاء سے شائع کیا چنانچہ کتاب الاقضیۃ والشروطہ والفتاویٰ والفوائد آپ کی تصنیفات میں سے ہیں فقہ برہان الدین کبیر عبدالعزیز بن عمر بن مازہ اور شمس الائمہ محمود اور جندی اور زکی الدین...

طاہر بخاری

    طاہربن احمد بن عبدالرشید بن الحسین بخاری: افتخار الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام عدیم النظیر فرید الدہر علامہ اور مجتہدین فی المسائل میں سے ماوراء النہر کے شیخ حنفیہ تھے،مولیٰ ابن کمال پا شانے آپ کو طبقہ مجتہدین فی المسائل میں سے شمار کیا ہے۔علم اپنے باپ احمد بن عبدالرشید اور ماموں ظہیرالدین حسن بن علی مر غینانی اور نیز حماد بن ابراہیم صفار اور قاضی خان حسن بن منصور سے پڑھا اور اخذ کیا۔ تصانیف بھی مقبولہ اور مقبرہ کیں،منجملہ ان کے ...