ضیائی دارلافتاء  

نام محمدﷺ نہ چومنے والا دیوبندی ہے؟

ہماری مسجد کے امام مجھ سے بولے تمہارے قریب جو آدمی نماز پڑھ رہا تھا وہ دیوبندی ہے کیونکہ جمعہ کی تقریر میں’’نامِ محمد آنے پر چومنے کے بہت فضائل بیان کئے مگر وہ آدمی نہیں چوما‘‘۔ کیا نہ چومنے کی بناء پر دیوبندی کہنا علماء کے نزدیک کفر ہے؟جواب بتانے والے مفتی اپنا نام اور کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی لکھ دیں۔ (سائل: حسنین احمد) الجواب بعون الملك الوهاب کسی بھی شخص کو بلا تحقیق دیوبندی کہنا درست نہیں ۔ ہاں! تقبیلِ ابہامین(انگوٹھے چومنے) کا م...

اورل سیکس کا حکم

کیا اسلام میں اورل سیکس(oral sex) یعنی منہ یا زبان سے شرم گاہ سے کھیلنا درست ہے؟ (محمد یاسین ، فیصل آباد)الجواب بعون الملك الوهاب اسلام میں اورل سیکس کی  کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ فعل حرام، حرام،   حرام ہے۔ حوالہ: المحیط البرھانی ، کتاب الکرھیۃ والاستحسان، الفصل فی  المتفرقات، ج:6، ص:163، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ۔ فتاویٰ  عالمگیری ، ج:4، ص:453،  قدیمی  کتب خانہ  کراچی۔...

معتکف کا گرمی کی وجہ سے نہانا کیسا؟

معتکف غسل کرسکتا ہے گرمی کی وجہ سے ؟ کپڑے گیلے کرسکتا ہے؟(فخر الدین ، اسلام آباد) الجواب بعون الملك الوهاب جس مسجد  میں واش روم(غسل خانے) فنائے مسجد(یعنی مسجد کی چار دیواری کے اندر)  ہیں تو معتکف  بلا کراہت نہا سکتے ہیں۔ اور جہاں  واش روم مسجد کی چار دیواری سے باہر ہیں تو وہ  گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے مسجد سے باہر نہیں جا سکتے۔  حوالہ: مأخوذ  از فتاوى بریلی شریف، صفحہ 225، اکبر بک سیلر لاہور۔...

روزے کا کفارہ سید کو دے سکتے ہیں؟

کیا روزے کا کفارہ سید کو دے سکتے ہیں ؟اگر شرعی فقیر کو دے تو ۔۔۔۔۔؟(ام حسن رضا)الجواب بعون الملك الوهاب روزے کا کفارہ صدقات واجبہ سے ہے اور یہ سید کو نہیں دے سکتے  اگرچہ  سید شرعی فقیر کیوں نہ ہو۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 10، صفحہ 528، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

زکوۃ کا مسئلہ

میری شادی نہیں ہوئی اور میں یتیم ہوں، میں اور میری امی میری بہن کے ساتھ رہتے ہیں، وہ بیوہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔۲۰ سال کا ، ۱۸ سال اور ۱۶ سال کا۔ میرے اکاؤنٹ میں پیسے ہیں کیا مجھ پر زکوٰۃ ہوسکتی ہے؟الجواب بعون الملك الوهاب آپ کے اکاؤنٹ میں جو رقم ہے اگر وہ آپ کی ضروریات سے زائد ہے، 35 ہزار کی مقدار کو پہنچ جاتی ہے یا اس سے زائد ہے، اس رقم پر سال بھی گزر چکا ہے اور آپ پر کوئی قرض بھی نہیں ہے تو اس رقم پر زکوۃ واجب ہے۔ یعنی اس رقم کا اڑھائی فیصد...

زکوۃ کا مسئلہ

گھر خریدا آدھی پیمنٹ کردی باقی ایک سال بعد دینی ہے قبضہ بھی سال بعد ملے گا، جو رقم دے دی اور جو دینی ہے اس پر زکوٰۃ کا حکم؟الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ دونوں رقم پر زکوۃ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ صاحبِ نصاب ہیں اور مال ووغیرہ  پرسال بھی گزر چکا ہے تو قرض کے پیسے نکال کر زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

میت کی نماز اور روزں کا فدیہ

مسئلہ یہ ہے کہ حال ہی میں میری دادی کا انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز اور روزے باقی ہیں ۔ میں فدیہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔برائے مہربانی ارشاد فرمائیں کہ کس طرح ادا کروں اور کس کس کو فدیہ دے سکتا ہوں؟ (محمد بلال،آندھرا پردیش ،انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب جس کی نمازیں قضا ہو گئیں اور انتقال ہوگیا۔ اب ورثا  اگر فدیہ دینا چاہیں تو ہر فرض نماز اور  وتر کے بدلے صدقہ فطر کی مقدار یعنی  2 کلو گندم یا اس کی قیمت مستحقِ زکوۃ کو دیں۔ مگر نماز و...

نصاب کی مقدار سونے کے حساب سے ہے یا چاندی کے؟

یہاں چاندی کے اعتبار سے نصاب ٢۵١۵٣ روپے پر ہوتا ہے لیکن سونے کے اعتبار سے نصاب ٢٦٢۵٠٠ روپے پر ہوتا ہے تو زکاۃ کس نصاب پر دی جائے؟ اور کس مالیت کو نصاب مانا جائےگا جبکہ چاندی کا نصاب سونے کے مقابلے میں بہت کم ہے؟(محسن،ممبئی،انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب چاندی ہی کو نصاب مانا جائیگا؛ کیونکہ غریب کا فائدہ اسی میں ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد10، صفحہ 115، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

ستر کا مسئلہ

السلام علیکم!یہ پوچھنا تھا کہ اس سال عید کے لیے کپڑے خرید رہے ہیں، عورتوں کے کپڑے خاص کر شلوار کا کپڑا اس قدر باریک آ رہا ہے کہ جسم صاف دکھائی دیتا ہے بہت تلاش کرنے کے بعد بھی عورتوں کا موٹا کپڑا نہیں مل رہا، تو ایسی صورت میں کیا کیا جا ئے ؟(محمد نعمان، قصور)الجواب بعون الملك الوهاب ایسی صورت میں موٹا  کپڑا یا  اتنا باریک کہ اس سے جسم دکھائی نہ دے ہی تلاش کیا جائے۔ اور ایسا ناممکن ہے کہ موٹا کپڑا یا اتنا باریک کہ اس سے جسم دکھائی نہ د...

ولديت میں حقیقی باپ کا نام لکھنا ضروری ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ذیل کے اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اسلام قبول کرے اور اس کے ماں باپ کافر ہوں، تو اس کے نام کے ساتھ ولدیت میں باپ کا نام پکارا جائے گا یا اور کو دوسرا نام ـ مثلاً اس شخص کا نام عبدالله رکھا گیا اور اس کے باپ کا نام شنکر ہے تو عبدالله ابن شنکر کہا جائے گا یا کچھ اور؟ برائے کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں ـفقط والسلام۔ غیاث قریشی الجواب بعون الملك الوهاب ولدیت میں حقیقی باپ کا نام لکھنا ضروری ہے اگرچہ باپ کافر ہی...