کفو / نکاح
اسلام علیکم جناب مفتی صاحب میں نے چند سال پہلےاپنی بیوی کے اولیاء کی مرضی کے بغیر نکاح کیا تھا ،اس حوالے سے مجھے معلومات حاصل کرنی ہیں کہ کفو کی چھ شرائط (پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۳۶۰،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کے مطابق کیا میں بیوی کا کفو ہوا یا نہیں؟ معلومات درج ذیل ہیں۔ 1) نسب (سلسلۂ خاندان) >>> بیوی کا خاندان صدیقی (بھارت) جبکہ میرا خاندان یوسف زئی (بھارت) 2) اسلام >>> بیوی مسلمان اور میں بھی مسلمان (ہمارے آباؤ اجداد مسلمان) 3) حِرفہ(پ...