ضرورتا حرام کھانا کیسا؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بعد سلام مسنون بخدمتِ اقدس حضراتِ علمائے کرام و مفتیانِ عظام کہ آیا صحیح بخاری شریف میں ۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی ٰعنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ ’’ فإن الله لم يجعل شفاء أمتي فيما حرم عليها ‘‘ اللہ عزّوجل نے اُن چیزوں میں شفاء نہیں رکھی ہے جنہیں تم پر حرام کر دیا ہے ۔ پھر فتاویٰ یورپ ، کتابُ الحلال و الحرام ، صفحہ ۴۸۶ کی مندرجہ ذیل عبارت کا کیا مطلب اور خلاصہ ہے ؟ ’’بیما...