غیر کفو(ہم پلہ) میں نکاح کرنا کیسا؟
۱۔ اگر عاقلہ بالغہ خاتون نے غیر کفو میں ولی کی رضامندی کے بغیرگواہوں کی موجودگی میں نکاح کر لیا تو کیا یہ نکاح شرعاً منعقد ہوا؟ ۲۔ کیا مرد کو نکاح کیلئے کفو کی ہر شرط پر پورا اترنا لازمی ہے یا چند یا کسی ایک شرط پر بھی پورا اترا تو نکاح منعقد ہوجائے گا؟ (محمد فرخ شان،ناظم آباد کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب عاقلہ بالغہ لڑکی اپنا نکاح اپنے سرپرست کی اجازت کے بغیر اپنے کفو(ہم پلہ) میں کر سکتی ہے۔ اگر بالغہ لڑکی اپنا نکاح اپنے سرپرست کی صر...