پسندیدہ فتوی  

آئمہ اربعہ کے معمولات میں فرق کیا ہے؟

ئمہ اربعہ احناف ، شوافع ، مالکیہ اور حنابلہ کے معمولات (عمل) میں فرق کیوں ہے؟ (محسن حسین،کلکتہ انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب قرآن وحدیث کے معانی میں وسعت اور گنجائش اوراحادیث میں اختلاف کی وجہ سے فرق ہے ۔مگر تمام ائمہ کے معمولات عمل قرآن وحدیث سےثابت اور  حق ہیں  ۔لیکن ایک امام کےمقلدکے لیے دوسر ے امام کی اقتداء درست نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ اعلم...

کیا معراج میں حضورعلیہ السلام نعلین پہن کر گئے تھے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج پہ گئے تو کیا نعلین پاک پہن کر گئے تھے؟  جیسا کہ مقررین سے ہم نے سن رکھا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب یہ روایت  موضوع اور من گھڑت  ہے کہ نبی کریم  صلی اللہ تعالی  علیہ وسلم معراج کی رات نعلین شریفین پہن کر گئے تھے۔[ فتاوى  شارح بخاری،عقائد نبوت، جلد1،صفحہ 306،مكتبہ برکات المدینہ کراچی]۔...

کیاٹیٹو بنوانے چاہئیں

کیاٹیٹو بنوانے چاہئیں کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام  اس  مسئلہ کےبارے میں کہ آج کل  بہت سے لوگ اپنے ہاتھ یا بازہ پراپنا  نام یا کوئی ڈیزائن کھدواتے  ہیں جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ بازو یا ہاتھ پر مشین یا سوئی  وغیرہ کے ذریعے نام لکھ کر اس میں مخصوص رنگ بھرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ دن ہاتھ یا بازوپر زخم سا بن جاتا ہے، اورجب وہ زخم ٹھیک ہوتا ہے تو وہ نام یا ڈیزائن واضح ہوجاتا ہے آپ بتائیں کہ ہاتھ بازو پرمشین یا ...

خلفائے راشدین میں سب سے زیادہ باعظمت کون ہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں خلفائے راشدین میں سب سے زیادہ باعظمت و بزرگی،    عزت واکرام کسے حاصل ہے؟ کسی فرد واحد کو یا سبھی درجات میں برابر ہیں؟ سلیم اسلم، لیاری کراچی۔ الجواب بعون الملک الوہاب اہلسنت و جماعت کے نزدیک فضیلت علیٰ ترتیب الخلافت ہے۔ یعنی ساری امت میں افضل صحابۂ کرام ہیں اور سارے صحابہ میں سے افضل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، ان کے بعد سیدنا عمر فاروق اعظم رض...

حالتِ حیض میں تین طلاقیں

السلام علیکم ! حضور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر عورت کو حالت حمل میں تین طلاقیں دے دی جائیں تو کیا طلاق واقع ہو جاتی ہیں کہ نہیں۔۔۔۔۔۔ (محمد خاور ایوب، رنالہ خورد اوکاڑہ) الجواب بعون الملك الوهاب ہاں تینوں طلاق واقع ہوجاتی ہیں ، چاروں اماموں کا یہی مذہب ہے،اوریہی حکم قرآن وحدیث کا ہے،عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلانہ خیال ہیں ،اور شوہرایک ساتھ تین طلاق دینے کی وجہ سے سخت گنہگار ہوتا ہے، اور بغیر حلالہ شریعہ کے دوبارہ اس عورت س...

ناک چھدوانا شرعاً کیسا ہے؟

السلام علیکم عورت کا نکاح سے پہلے ناک چھدوانا شرعاً کیسا ہے؟ (سائل سعیدہ حسین) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب زیب وزینت یعنی زیورات پہننے کے لیے لڑکی کی ناک چھیدنا جائز ہےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کان چھیدنے کا رواج تھا اور آپ علیہ الصلاة والسلام سے اس پر نکیر مروی نہیں ہے اور ”کان“ پر قیاس کرتے ہوئے علماء نے ”ناک“ چھیدنے کو بھی جائز لکھا ہے۔ چنانچہ حدیث  مبارکہ میں ہے: أن النبيّ...

غوث کسے کہتے ہیں اور ان کی تعداد کتنی ہے؟

السلام علیکم سوال میرا آپ سے ہےکہ غوث کسے کہتے ہیں اور ان کی تعداد کتنی ہے؟ (سائل: ایاز حسین، حیدرآباد) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب صوفیاء کی اصطلاح میں غوث ولایت کا ایک مقام ہے اورغوث اس مستجاب الدعوات ہستی کو کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ سے دعا اور فریاد کرتا ہے، شیخ عبدالقادر جیلانی بھی اسی منصب پر فائز تھے، علامہ خطیب نے کتاب التاریخ البغداد سے نقل کی ہے کہ نقباء 100 ہوتے ہی اور نجباء 70، ابدال 40 اور 7 اوتاد ہوتے ہیں، قطب زم...

یوٹیوب میں کمیشن کمانا کیسا؟

السلام علیکم کیا ہم youtube چینل پر فیضانِ سنت کتاب سے مختلف سنتیں ساتھ ہی حوالہ بنا کر upload کر سکتے ہیں نیت چینل سے انکم کی ہے لیکن ارادہ یہ ہے کے کوئی اچھی باتیں پھیلائیں کیا یہ درست ہے؟جزاک اللہ۔ (سائل: محمد زاہد، کراچی) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب ہاں  ایسا کر سکتے ہیں۔مگر چینل سے انکم  اس وقت جائز ہو گی  جب    کہ استہارات  غیر شرعی اور فحش نہ ہوں  ،اگر اشتہار ات  غیر شرعی ا...

معاذ اللہ ایسا کہنا کہ ہم کو توفیق ہی نہیں ملی نماز کی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے حضور یہ ارشاد فرما دیں کہ اگر کسی اسلامی بھائی کو نماز یا نیکی کی دعوت دیں تو جواب ملتا ہے کہ اللہ عزوجل توفیق دے گا تو پڑھ لیں  گے معاذ اللہ ایسا کہنا کہ ہم کو توفیق ہی نہیں ملی اس مسئلے پر تفصیل سے وضاحت فرما دیں ۔جزاک اللہ خیرا۔ (سبطین رضا، گجرات) الجواب بعون الوھّا ب اللھمّ ھدایۃ الحق الصواب تمام اہل اسلام کا عقیدہ ہے کہ ہر چیز کا خالق اللہ مجدہ ہے خواہ نیکی ہو یا برائی۔...

بلا ضرورت اذیت دینا

السلام علیکم جناب معلوم یہ کرنا ہے کے رات گھر میں بلی آئی جو کے کمزور سی حالات میں تھی اس کو نکال دیا گیا صبح جب دیکھا تو وہ مری ہوی تھی اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیے کے اس کا گناہ ہوگا؟ (سائل: عدیل، کراچی) الجواب بعون الوھّا ب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب عام حالات میں بلی یا کسی بھی جانور کو ستانا درست نہیں،خصو صا بلی کو ستانا اور پھر خاص کر کمزوری اور سردی کی حالت میں ستانا اور گھر سے نکال دینا درست نہیں ہے بلکہ ایسا کرنا گناہ کا کام ہے...