پسندیدہ فتوی  

انبیاء کرام وأولياء عظام وفات کے بعد اپنی قبور میں زندہ ہیں

کیا انبیاء کرام وأولياء عظام دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی زندہ ہوتے ہیں۔قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے دیجئے؟(محمدعثمان طاہری چیچہ وطنی ضلع ساہیوال )الجواب بعون الملك الوهاب   قرآن مجیدمیں بہت سارےمقامات پر حیات ِانبیاءِکرام و حیاتِ اولیاءِ عظام،اشارة النص، دلالة النص اور اقتضا النصسےثابت ہے۔ ان تمام مقامات کاذکرمشکل بھی ہے اور موجبِ طوالت بھی ،اس لئےبغرض اختصار چندآیات پیشِ خدمت ہیں۔ (1)"وَسْـَٔلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنۡ قَبْلِکَ مِنۡ رُّ...

کن مقامات پر انگوٹھےچومنا منع ہے

السلا م علیکم ،آپ سے سوال عرض ہے کہ لفظِ محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلّم پر انگوٹھےچومنا کن مقامات پر منع ہے اعلیٰ حضرت کے نزدیک !!میں نےڈھونڈھنےکی کوشش کی مگر نہیں ملا۔برائے کرم بتا دیجئے ؟الجواب بعون الملك الوهاب ہاں اذان سننے میں(انگوٹھےچومنا ) علمائے فقہ نے مستحب رکھا ہے۔ اور اس خاص موقع پر کچھ احادیث بھی وارد جو ایسی جگہ قابل تمسک ہیں کما حققناہ فی رسالتنا منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین  (جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ منیر العین فی حکم تقبیل...

غیر ِسنّی کو سلام کرنے کا حکم

السلام علیکم میراسوال آپ سے یہ ہے کہ غیر ِسنّی کو سلام کرنا کیساہے ؟سیّد محمود علی C-2فیملی کالونی ،انصاری شوگر مل، ٹنڈوغلام حیدر ۔الجواب بعون الملك الوهاب غیرسنّی خواہ کا فر ہو یا بدمذہب دونوں کو سلام کرنا حرام ہے۔ہاں اگر وہ سلام کریں تو سنّی جواب دے سکتاہے ،مگر جواب میں صرف عَلَیْکُمْ یا السلام علیٰ من اتّبع الھدٰی کہے،وعلیکم السلام نہ کہے ۔ چنانچہ احادیث مبارکہ میں ہے ۔ (۱)عن أبی هريرة رضي الله عنه أنه قال: " لا تبدؤوا اليهود ولا النصارى با...

دیوبندی عقیدہ رکھنے والے نمازی کے سامنے سے گذرنے کا حکم

دیوبندی یا کوئی بد مذہب نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے سامنے سے گذرنے کا کوئی گناہ ہو گا یا نہیں ؟اعلیٰ حضرت کے مطابق تو بدمذہب نماز میں ساتھ ہو تو قطع صف ہوتی ہے ۔(محمد خلیل ،فاروق کالونی ،والٹن روڈ ،لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب دیوبندی  عقیدہ رکھنے  والایا اس کے علاوہ کوئی اور کفریہ عقیدہ(مثلا وہابی عقیدہ ) رکھنے والا نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے آگے سےگذرنے میں کو ئی گناہ نہیں ہے ،کیونکہ دیو بندی یا وہابی عقیدہ رکھنے والا کا فر ہے اور کافر ...

دوران لڑائی بیوی کاتین طلاق کا مطالبہ کرانا

ڑائی کے د و ر ان بیوی نے کہا تین دفعہ طلا ق کہہ دیں ؟تو جواب میں خا وند نے کہا طلا ق طلا ق طلا ق تیرے جیسی بد تمیز عورت کو طلا ق دے کر فا رغ کر دینا چاہے Your views please The above incident is happened dated 24-03-2018. Muhammad Jaffar Bhatti الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں خاوند تین طلاق ایک ساتھ دینےسےسخت گنہگار ہواجس کی وجہ سے اسے اللہ تعالی ٰ کے حضور سچی تو بہ کرنا ضروری ہے اور بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو گئی، وُہ اپنے شوہر کے نکا...

حضور علیہ السلام کا اسم گرامی سن کر انگوٹھے چومنا کیساہے

السلام عليكم کیا حضور علیہ السلام کا اسم گرامی سن کر انگوٹھے چومنا جائز ہے۔ سید محمد علی شاہ لودھراں۔الجواب بعون الملك الوهاب   الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب حضور اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کا اسمِ گرامی بوقتِ اذان و اقامت یا اس کے علاوہ دیگر مواقع پر سن کر انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر رکھناصرف جائز ہی نہیں بلکہ ایک مستحب عمل ہے ۔یہی ہمارا مذہب ہےاوراس پراحایث مبارکہ اوراقوال فقہاءوصلحاء  میں کثیر دلائل  موجود ہیں۔...

مشتبہ مال سے تحائف قبول کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے دادا کے سات بیٹے اور سات بیٹیاں تھی اور میرے دادا زمین کی خریدوفرخت کا کاروبار کرتے تھے ،جب وہ کو ئی زمین خردیتےتو اپنے کسی بیٹے کے نا م پر خریدتے تھے ،پھر جب فروخت کرنا چاہتے تو اس بیٹے سے دستخط لے کر اس زمین کو فروخت کر دیتے ،ایک بار دادا نے ایک بڑی زمین اپنے بڑے بیٹے کے نام پر خرید ی پھر فروخت کرنے کےلئے بڑے بیٹے سے دستخط لینا چاہے تو اس نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا ...

غیرِخداکو سجدہ تعظیمی کرنے کا حکم

میں مسلک اعلیٰ حضرت کا پیروکار ہوں، میں سجدہ تعظی کے بارے میں فتوے سے متعلق معلومات حاصل کرناچاہتا ہو ں کہ آیا یہ عام لوگوں کےلئے ہے؟ کیوں کہ مجھے معلوم ہے کہ سجدہ صرف اللہ رب العزت کے لئے مخصوص ہے ،اس سے بنگلہ دیش کے مسلمانوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے ۔بہت سے لوگ دلیل کے طور پر ضعیف حدیث او رقرآن مجید(سورۃ یوسف ،سورۃ بقرۃ) کا حوالہ پیش کرتے ہیں اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اعلیٰ حضرت نے بھی فتاوٰی رضویہ جلد ۱۵ صفحہ ۳۰۲پر یہی حوالہ دی...

زانی او رمزنیہ کی اولادوں کا ایک دوسرے سے نکاح کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زانی اور مزنیہ کی اولادو ں کا  ایک دوسرے  نکاح جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب زانی او رمزنیہ کی اولادوں کا ایک دوسرے سے نکاح  جائز  ہے،مگر زانی اور مزنیہ کے باہمی زنا سے  پیدا ہونےوالی اولاد کا ایک دوسرے سے نکاح جائز نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں  محرّمات کو بیان کرنے کے بعد ارشاد  فرمایا : ’&rsquo...

زانی کا مزنیہ کی اولاد اور مزنیہ کا زانی کی اولاد سےنکاح کرنا کیساہے

کیا فرماتے ہیں علماء کرا م ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زانی شخص کا مزنیہ عورت کی اولاد سے اورمزنیہ عورت کا زانی شخص کی اولاد سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب زانی  کا مزنیہ کی اولاد سے اورمزنیہ کا زانی کی اولاد سے نکاح کرناہمیشہ کیلئے حرام ، نکاح کے بعد ہر وطی حرام اور سخت گناہ اور پیداہونے والی اولاد ولدالحرام ہو گی ۔ الھدایہ شرح بدایۃ المبتدی میں ہے : ’’وَمَنْ زَنَى بِامْ...