آنتیں اور اوجھڑی کا حکم؟
حلال جانوروں کی آنتوں اور اوجھڑی کاکیاحکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جن جانوروں کاگوشت کھایاجاتاہے ان کے سب اجزاء حلال اوران کاکھاناجائزہے مگرجانورکے بعض اجزاء حرام یاممنوع یامکروہ ہیں۔آنت اور اوجھڑی مکروہ اجزاء میں سے ہے لہذا اس کاکھانامکروہ ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" آنت کھانے کی چیز نہیں، پھینک دینے کی چیز ہے۔ وہ اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی جائے تو حرج نہیں ۔﴿الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيث...