رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی  

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے کسی سے بغض رکھنا کیسا؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے کسی سے بغض رکھنا کہنا کیسا؟ جبکہ اللہ کیلئے بغض رکھنے والی حدیث تو ملتی ہے مگر نبی پاک کے حوالے سے با لخصوص میں نہیں پا س کا برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔ (محمد فرخ شان القادری، کراچی پاکستان) الجواب بعون الملك الوهاب اگر چہ بالخصوص رسول ﷺ کیلئے کسی سے بغض رکھنا والی حدیث  نہیں ملتی،لیکں نبی اکرم ﷺ کیلئے  کسی آدمی سے بغض رکھنا ہی اللہ تعالیٰ کیلئےبغض رکھنا ہے&nb...

کیا پاکستان میں کام کرنے والے اسلامک بینکوں کے ساتھ کاروبار کیا جاسکتا ہے

السلام علیکم ! کیا پاکستان میں کام کرنے والے اسلامک بینک شریعت کے اصولوں پر کام کر رہے ہیں اور کیا ان کے ساتھ کاروبار کیا جاسکتا ہے۔ راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ (محمد فاروق ارشد، 374 پاک بلاک علامہ اقبال ٹاؤن)الجواب بعون الملك الوهاب ہمارے علم میں ابھی  تک کوئی  اسلامک بینک  ایسانہیں  ہے  جو مکمل شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہاہو ۔لہٰذا اگرپاکستان میں کام کرنے والا کوئی  اسلامک بینک شریعت کے اصولوں کے مطابق کام کر ر...

"ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے"کا حکم

اکثر لوگ کہتے کہ ڈھونڈ نے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے تو ایسا کہنا کیسا ? (محمد ذیشان عطاری،صفورا گوٹھ، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب ہمارے یہاں یہ جملہ مُحاورۃً استعمال ہوتا ہے اور اس کا معنی یہ ہے کہ کوشش کرنے سے بندہ ،اللہ عزوجل کا قرب پالیتا ہے، اس کی رِضا کو حاصل کرلیتا ہے ۔لہذا اِس معنی میں کُفرکا کوئی پہلو نہیں۔ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،ص۵۷۱) لہٰذا اس جملہ میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ اعلم...

زبردستی شادی اور دوسرے نکاح کی اجازت کا حکم

سلام ! ایک لڑکے کی شادی زبردستی کروادی اس کے والدین نے دماغ سن کرکے اس کا نکاح کروالیا گیا تو کیا یہ نکاح جائز ہے ؟ وہ لڑکا اس لڑکی کو قبول نہیں کر رہا لیکن اس کے والدین ٹورچر(تشدد) کر رہے ہیں قبول کرنے کے لیے تو کیا اس لڑکے اور لڑکی کا رشتہ جائز ہے؟ جب کے لڑکا کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا اس لڑکے کو پہلی بیوی سے اجازت لینی ہوگی؟ جسے وہ بیوی مانتا ہی نہیں۔۔۔۔ (منیزہ، کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسٔولہ می...

پیشاب کے قطرے آنے صور ت میں وضو کا حکم

السلام علیکم ! مجھے پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد بھی پیشاب کا تھوڑا تھوڑا اخراج باقی رہتا ہے تقریبا 5 سے 10 منٹ تک اور مقدار بھی بہت ہوتی ہے۔ چاہے پیشاب کی نالی کو دبا کے بھی نکال لوں تو بھی کچھ نہ کچھ قطرات آتے ہیں۔ اس زمن میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن کی تفصیل یہ ہے: پانی کی قلت ہے یہاں اور اس لیے نماز کے لیے کپڑے پاک کرنے کے لیے ہر وقت پانی دستیاب نہیں ہوتا مزید یہ کہ بار بار کپڑے دھونے سے رانوں پہ خارش کی شکایت ہوجاتی ہے کیا کیا جائے ایسی صورت می...

(آب زم زم فروخت کرنے کا حکم )

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے متعلق (۱)۔ سعودی عرب سے ایک شخص آب زم زم مفت میں لا کر پاکستان میں فروخت کرتا ہے۔(فروخت کرنا کیسا ہے؟) (۲)۔ اگر کین ،پیکنگ کی لاگت کو دیکھا جائے تو وہ تقریباً300روپے پاکستانی بنتی ہے۔ جبکہ مذکورہ شخص5K.Gکا کین 3000روپے کا فروخت کرتا ہے۔ کیا یہ غبن فاحش نہیں؟ (۳)۔ کیا خریدا ہوا آب زم زم وہی تبرک، وہی خاصیات رکھتا ہے ؟جو کہ وہاں سے خود لایا جائے۔ یا کوئی تقسیم کیلئے تب...

کسی شخص پر بزرگ کی سواری کی حقیقت

کیا کوئی ولی اللہ (اللہ کا نیک بندہ )بعد از وصال ،روحانی طور پر کسی شخص کے جسم میں یا کسی خاص جگہ پر کچھ وقت کے لیے حاضر ہو سکتا ہے؟ہمارے ہاں اکثر سنا جاتا ہے کہ فلاں شخص میں بزرگ حاضر ہوتے ہیں۔برائے مہربانی مسئلہ کی وضاحت فرما دیں۔ شکریہ (اورنگزیب، محلہ شیخاں ، ننکانہ صاحب) الجواب بعون الملك الوهاب بعد از وصال کوئی ولی اللہ روحانی طور پر کسی شخص کے جسم میں یا جسم پر  حاضرہوشریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے ،بلکہ اگر کو ئی  شخص اس کا د...

(موجودہ دور میں میثاق مدینہ کی طرز کےمعاہدہ کا حکم )

السّلام علیکم ! پاکستان یا کسی اور اسلامی ریاست میں میثاق مدینہ طرز کا معاہدہ درست ہے؟ والسّلام (سیّد عزیر جاوید، لطیف آباد حیدرآباد)الجواب بعون الملك الوهاب اگر اُس طرح کی کہیں ضرورت ہو جس طرح کی ضرورت مدینہ منورہ میں تھی تو میثاق مدینہ  طرز کا معاہدہ کیا جاسکتا ہے ورنہ نہیں ۔یعنی اس وقت مدینہ منورہ میں اسلام کمزور تھا جس کی وجہ سے میثاق مدینہ طرز کا معاہدہ کیا گیا۔اسی طرح  اللہ نہ کرے  اگر کہیں  موجوہ زمانہ میں اسلام کمز...

"قصیدۂ غوثیہ"حضور غوث پاک سے ثابت ہے

قصیدۂ غوثیہ کے بارے میں ایک بندے نے اعتراض کیا ہے کہ یہ بعد میں لوگوں نے باتیں بنا لیں۔ غوثِ پاک نے ایسا نہیں کہا، شاہ صاحب سے پوچھ کے وضاحت فرمائیں۔ (اسد محمود، گجر خان راولپنڈی)الجواب بعون الملك الوهاب "قصیدۂ غوثیہ"حضور غوث پاک سے ثابت ہے۔اور اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی ی علیہ رحمۃ الرحمٰن نےحدائق بخشش میں اسکا "وظیفہ قادریہ "کےنام سے  فارسی میں منظوم ترجمہ بھی کیا ہے ۔ اور" فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الرّبّان...

(جامع مسجد کےہوتے ہو ئے چھوٹی مسجد میں نماز جمعہ کا حکم)

حضور ہمارے محلے میں ۲ جامع مساجد ہیں جن میں کافی عرصے سے جمعہ ہورہا ہےایک اور چھوٹی مسجد بھی ہے جس میں ۲ یا ۳ سال سے جمعہ شروع کیا گیا ہے؟ وہاں کے امام صاحب کو ایک مدنی اسلامی بھائی نے فتاویٰ رضویہ کے حوالے سے بتایا ایسا جمعہ شروع کرنا درست نہیں۔ مگر جمعہ پھر بھی جاری رہا کچھ لوگ جمعہ پڑھتے کچھ لوگ نہیں۔مگر اب اس مسجد میں جمعہ کے ٹائم نمازیوں سے مسجد فل ہوتی ہے، کیا حکم ہے؟(اسرار احمد ، راولپنڈی)الجواب بعون الملك الوهاب   &nbs...