رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی  

پرائز بانڈز کی زکوٰۃ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز  کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر  پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ  ہے۔...

انجکشن سے روزے کا حکم؟

انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟                                 الجواب بعون الملك الوهاب مفتی جلال الدین  امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے گوشت میں لگوائے یا رگ میں؛ کیونکہ اس کا ضابطہ کلیہ یہ ہے کہ جماع اور اس کے ملحقات کے علاوہ روزہ کو توڑنے...

کتنی مقدار پر عشر نکالنا ضروری ہے اور کتنا عشر ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسائل کے بارے میں:  ایک شخص کی زرعی زمین جس میں وہ خود کاشت کاری  کرتا ہے تو اس کی عشر کی کیا ترکیب ہو گی کہ وہ کب واجب ہو گا ؟یعنی کتنی مقدار وصولِ زرع ہو تو کتنا عشر ہو گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" عشری زمین سے ایسی چیز پیدا ہو جس کی زراعت سے مقصود زمین سے منافع حاصل کرنا ہے تو اس پیداوار کی زکوٰۃ فرض ہے اور اس زکوٰۃ کا نام عشر ہے"۔۔۔۔ " جو کھ...

بٹائی کی زمین پر عشر

ایسا شخص ہے جس کی اپنی زمین نہیں ہے لیکن اس نے کسی سے زمین بٹائی پر لی ہے۔ اس میں وہ کاشت کرتا ہے۔ اور بٹا ئی اس کی نصف،ثلث یا ربع  میں سے کوئی بھی مقرر ہو ۔ اور جب فصل کی پیدا وا رحاصل ہو تو زمین کا مالک اس میں جو بٹائی(نصف،ثلث،ربع) میں سے جو مقرر کی ہے وہ اس کو دیتا ہے۔تو اس صورت میں عشر کی کیا ترکیب ہو گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب دوسرے کی زمین میں بٹائی پر کاشت کرنے کی صورت میں جو پیداوار حاصل ہو گی اس میں جتنا حصہ مالک کا ہے اس کا عشر م...

گردن کا چوتھائی حصہ کٹا مگر حلقوم نہ کٹا تو کیا جانور حلال ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک بکرا جو قریب المرگ تھا اس کے ذبح کرنے میں اس کی گردن کا چوتھائی حصہ کٹا ہے۔مگر حلقوم تک نہ کٹا ،  کچھ خون بھی گرا، تو کیا وہ جانور حلال ہے یا حرام؟  سائل:محمد مزمل عطاری کراچی الجواب بعون الملک الوہاب جو رگیں ذبح میں کاٹی جاتی ہیں وہ چار ہیں۔اول: حلقوم ،یہ رگ ہے جس میں سانس آتی جاتی ہے۔دوم:مری،اس رگ سے کھانا پانی اترتا ہے اور ان دونوں کے اغل بغل اور دو رگیں ہیں جن میں خون کی روانی ہوتی ...

مذبوحہ جانور کے پیٹ سے بچہ نکلے تو اس کا کیاحکم ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب ! میرا سوال  یہ ہے کہ بکری ذبح کی گئی اور اس بکری کا بچہ پیدا ہو گیا  زندہ یا مردہ تو وہ جانو ر حلال کی حیثیت رکھتا ہے یا  حرام کی؟اور اس بکری کے بچہ کا کیا کیا جائے؟ برائے مہربانی آگاہ فرما دیں۔سائل:محمد نعمان خان اوچھالی شریف الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:" جس بکری کے پیٹ سے بچہ نکلے خواہ زندہ ہو یا مردہ اگر وہ شرعی طریقہ پر ذبح کی گئی ہے تو اس ب...

خرگوش کا کھانا کیسا ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام  خرگوش کے بارے میں کہ  اس کا کھانا کیسا ہے؟سائل:محمد مبشر علی جامشورو الجواب بعون الملک الوہاب  فتاویٰ فیض رسول میں ہے:" خرگوش جانور کا گوشت کھانا حلال ہے۔ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس کا بھنا ہوا گوشت تناول فرمایا۔ اور صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالی  علیھم اجمعین نے بھی اس کے کھانے اجازت دی۔ جیسا کہ ہدایہ جلد چہارم ص نمبر 425 میں ہے۔ لا باس باکل الارنب لاالنبی صلی ا...

حلال جانورکے کپورے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے حلا جانوروں کے کپوروں کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟ برائے مہربانی آگاہ فرمادیں۔ سائل:سہراب ناصر خان گلگت بلتستان الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:" ذبح شرعی کے باوجود حلال جانوروں کا کپورہ حرام ہے ۔فتاویٰ عالمگیر جلد پنجم مبطوعہ مصر ص 256میں ہے ما یحرم اکلہ من اجزاء الحیوان سبعۃ الدم المسفوح والذکر،والانثیان، والقبل، والغداۃ ،والمثانۃ والمرازۃ...

اوجھڑی کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام حلال جانوروں کی اوجھڑی کے بارے میں کہ اس کا کھانا کیسا ہے ؟مکروہِ تحریمی یا مکروہِ تنزیہی؟اور قربانی کے جانوروں کی اوجھڑی کا کیا جائے؟ سائل: محمد محسن عطاری نیو کراچی الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ فیض رسول میں ہے:"  حلال جانوروں کی اوجھڑی کھانا مکروہِ تحریمی ہے۔ جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی رضی اللہ عنہ نے اپنے رسالہ مبارکہ المخ الملیحۃ فیما نھی  عن اجزاء الذبحۃ میں تحقیق فرمایا ہے۔ لہٰذا قربان...

آنتیں کھانا کیسا ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! آنتیں کھانا شریعت میں  کیسا ہے؟   سائل: محمد محسن عطاری نیو کراچی الجواب بعون الملک الوہاب آنیتں کھانا درست نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے وَیُحرِّمُ عَلَیْھِمُ الخَبَائِثُ یعنی نبی ﷺ خبائث یعنی گندی چیزیں حرام فرمائیں گے۔ اور خبائث سے مراد وہ چیزیں ہیں جن سے سلیم الطبع لوگ گھن کریں۔ اور انہیں گندی جانیں۔ امام اعظم سیدنا ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںَ۔ اما الدم فحرام بالنص  واکرہ الباقیہ لانھا مما...