رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی  

کیا یزید فاسق وکافر ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! یزید کو کسی لحاظ س صحابی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر کہہ سکتے ہیں تو کیا تابعی کو بھی فاسق و فاجر کہا جا سکتا ہے جیسا کہ فسق و فجور میں کوئی شبہ نہیں؟ صبغت اللہ دہلوی۔ الجواب بعون الملک الوہاب یزید کا فسق و فجور اور واقعہ کربلا یزید کی پیشانی پر ایسا داغ ہے جس کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اور یزید کے بد ترین فاسق وفاجر ہونے پر اہل سنت کا اجماع ہے۔ سیدنا امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ اسے کافر کہتے ہیں۔ اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ...

"امام حسین کی محبت میں مجھے جہنم ملے تو قبول ہے" کہنا کیسا؟

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا یہ قول درست ہے جو اکثر لوگوں سے سننے میں ملتا ہے؟ " امام حسین کی محبت میں مجھے جہنم ملے تو ٹھیک ہے"۔ قمر سعید، ممبئی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوہاب یہ  قول درست ہے۔ یہ قضیہ شرطیہ ہے۔ قضیہ شرطیہ کے لئے صدق طرفین لازم نہیں۔ اس کی مثال سیدنا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ ارشاد ہے: لو کان رفضاً حب آلِ محمد فلیشهد الثقلان أنا رافضيٌ. ترجمہ:  اگر آل محمد کی محبت میں رفض ہے تو جن و انس گواہی دیں کہ میں رافضی ...

قاتلانِ امام حسین کو جہنمی کہنا صحیح ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص کہتا ہے کہ قاتلان امام حسین کو ولد الزنا،حرامزادہ اور جہنمی کہنا درست ہے۔کیا یہ بات صحیح ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قاتل یقیناً جہنمی ہیں ۔ وہ تو نواسہ رسول ہیں ۔عالم مومن کے قاتل کے بارے میں قرآن میں ہے: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا ۔ ترجمہ: جو کسی مسلمان کو قصدا قتل کرے اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور ولد ال...

حضرت امام حسین کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہیں۔ برائے مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب فتاویٰ شارح بخاری میں ہے:"  حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا سر مبارک کے مدفون میں اختلاف ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ سر مبارک جنت البقیع میں آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزار پاک کے پاس مدفون ہے۔  ایک اور قول یہ  ہے ک...

حضرت امیر معاویہ کے گستاخ کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ   ایک شخص نے کہا کہ امیر معاویہ جہنمی تھے،فتین تھے اس کو جہنم میں جانے کا یقین تھا ۔ اس لئے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ناخن مبارک اپنے اعضا ئے جسم پر رکھ کر دفن کرنے کی وصیت کی تھی۔ اس شخص کا ایسا کہنا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی قدس سرہ فرماتے ہیں:" یہ بد باطن جہنم کے کتوں میں سے ایک کتا ہے۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بلا شبہ سچے ...

حضرت امام حسن وامام حسین کی عمر میں کتنا تفاوت ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! امام حسین مجتبیٰ وامام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے عمر یا تاریخ ولادت میں کتنا تفاوت ہے؟اور ایک کتاب بنام معرکۂ کربلا   میں مصنف نے چھ ماہ کا فرق تحریر کیا ہے؟کیا یہ درست ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ شارح بخاری میں ہے:" صحیح یہ ہےکہ حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۱۵رمضان۳ھ میں ہوئی تھی اور حضرت امام حسین شہید کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۵ شعبان ۴ھ کو ہوئی تھی ،تو ان حضرات کی ول...

سوشل میڈیا پراحادیث واقوالِ زریں کو آگے شیئر کرنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، عرض ہے کہ آجکل سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق احادیثِ مبارکہ اور اقوالِ زریں بغیر کسی حوالے کے شیئر کی جاتی ہیں جبکہ بعض پوسٹ ایسی بھی نظر سے گزرتی رہتی ہیں کہ یہ قول حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ہے۔ اب چونکہ اس قول والی پوسٹ پر حوالہ درج نہیں ہوتا اس لیئے تسلی نہیں ہوتی کہ واقعی میں مولائے کائنات کا ہی قول مبارک ہے یا نہیں۔۔۔ عرض ہے کہ بغیر تحقیق احادیثِ پاک یا بزرگانِ دین کے اقوال پوسٹ کرنے کے حوالے سے شرعی رہنمائ...

نمازِ جنازہ ایک سے زائد بار ادا کرنا کیسا؟

​اسلام وعلیکم! بعد از سلام عرض ہے کہ مجھےنماز جنازہ کے متعلق دریافت کرنا ہے کہ کیا کسی فرد کی نماز جنازہ ایک سے زائد بار ادا کی جا سکتی ہےاگر ہاں تو کیا کوئی شخص ایک سے زائد بارنماز جنازہ ادا کر سکتا ھے ۔ مثلا ایک شخص کراچی میں رہتا ھے اسکی ایک نماز جنازہ وہاں لوگوں کی سہولت کے لئے ادا کی جائے اوردوسری نماز جنازہ اسکے آبائی گاوں مظفرآباد میں ادا کی جائےجہاں اس کی تدفین کرنی ہے۔ اور اس کے ساتھ گئے رشتہ دار دو جگہ نماز جنازہ ادا کر سکتے ہیں​ (عمر...

معذورِ شرعی

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے۔ مطلب ہوا کا خارج ہونا پھر میں وضو کرتا ہوں پھر اگر وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائین۔ (آصف،دمام، الخوبر،سعودی عرب) الجواب بعون الملك الوهاب اگر آپ شرعی معذور ہیں ۔معذورِ شرعی وہ شخص ہے کہ وقتی نماز کو وضو رکے ساتھ نہ پڑھ سکتا ہو مثلاًکسی کو ہواخارج ہونے یاکوئی دوسرامرض ہوکہ جب بھی وضوکرکے نماز کے لئے کھڑاہوہوتوہوا خارج ہوجائے،وضوکرےاور نماز کے لئے کھڑاہو...

بغیر مانگے پیسے ملے ، تواس کا لینا کیسا؟

زید اپنا کام کروانے کے لئے شہباز کے پاس جاتا ہے اور دونوں کے آپس میں کام کرنے کے معاملات طے پا جاتے ہیں۔ پھر شہباز وہ کام احمد کو دے دیتا ہے۔ اور کام کرنے کے بعد شہباز مجھے اپنی مرضی سے پیسے دے دیتا ہے۔ کیا یہ پیسے میرے لئے جائز ہیں یا نہیں؟ جب کے میں کام کرنے کے پیسے طالب بھی نہیں کرتا۔ اگر ناجائز ہیں تو میں ان پیسوں کو کسی مدرسے میں (جس آدمی نے مجھے پیسے دئیے) اس کے نام سے ڈال سکتا ہوں؟ (محمد احمد رضا قادری رضوی ، لاہور) الجواب بعون الملك الوه...