رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی  

حلال جانوروں کی کونسی چیزیں کھانا حرام ہیں

السلام علیکم مفتی صاحب،حلال جانوروں کی کون کونسی چیزیں جن کا کھانا جائز نہیں ؟سائل: حسن خان  سعیدی ملتان الجواب بعون الملک الوہاب حلال جانور کے  ذبیحہ میں درج ذیل چیزوں کا کھانا جائز نہیں۔ ۱:خصیہ،۲۔فرج یعنی علامت مادہ،۳۔ذکر یعنی علامت نر،۴:پاخانہ مقام،۵:رگوں کا خون،۶:گوشت کا خون جو کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے،۷:دل کا خون،۸:جگر کا خون،۹:طحال کا خون،۱۰:پتہ،۱۱:پت یعنی وہ زرد پانی جو پتہ سے نکلتا ہے۔۱۲:مثانہ یعنی پھنکنا،۱۳:غدود،۱۴:حرام ...

جنبی مرد و عورت کا جانور ذبح کرنا

السلام مفتی صاحب! میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مرد یا عورت جنبی ہو، غسل واجب  ہو تو  وہ جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟ سائل: محمد ناصر عطاری پرانا سکھر الجواب بعون الملك الوهاب فتاویٰ امجدیہ میں ہے:"ایسے شخص کا جانور کو ذبح کرنا درست ہے۔ بشرطیکہ وہ ذبح کرنا جانتا ہو"درمختا ر میں ہے  فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امراۃ او صبیا یعقل التسمیۃ والذبح ویقدر۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔ [فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص300]۔...

قربانی کے حصے میں ایک حصہ حضور علیہ السلام کے نام رکھنا

السلام علیکم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں قربانی کے بڑے (یعنی گائے  ،بھینس یا اونٹ )جانور میں اپنی اپنی بساط کے مطابق چھ حصے آپس میں متعین کر لیتے ہیں۔اور باقی مانندہ حصے کو مشترکہ طور حضور ﷺ یا کسی دوسرے بزررگ کے نام پر قربانی کر دیتے ہیں۔ اس کے متعلق چند ایک افراد نے کہا ہے ایسا کرنا ناجائز او رغلط ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے ایسا کرنا قرآن و سنت کی اور مذہب احناف  کی روشنی میں  کیسا ہے؟ سائل: محمد شفیق ...

نمازِ عیدالاضحٰی سے پہلے قربانی کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سے نماز عید الاضحٰی سے پہلے قربانی کر تا ہے ۔ تو اس شخص کا یہ فعل  شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے؟            سائل:محمد نذیر پتافی کوٹ اددو الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:"   شہر میں نماز عید الاضحی سے پہلے قربانی کرنا جائز نہیں۔ لیکن دیہات ...

قربانی کے جانوروں کی اقسام

السلام علیکم  مفتی صاحب! وہ کون کون سے جانور ہیں  جن کی قربانی جائز ہے  اور ان کی عمر کتنی ہو نی چاہیے؟ سائل: فاروق احمد کھتری نیو کراچی الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:"   قربانی  کے مندرجہ بالا جانور ہیں جن کی قربانی جائز ہے۔اونٹ،گائے، بھینس، بکری، بھیڑ اور دنبہ۔ اونٹ پانچ سال کا ہونا ضروری ہے۔ گائے بھینس دو سال کی اور بکر ی،بکرا ایک سال  کا ہونا ضرور...

قصائی کو قربانی کے جانور کے اعضاء دینے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قصائی کو سری یا کوئی اعضا  دیےجاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور مستحق کون ہے؟  سائل:محمد کاشف سیفی ضلع نیلم آزاد کشمیر الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کی کھال یا گوشت یا سری پائے قصاب یا ذبح کرنے والے کو اجرت میں دینا جائز نہیں۔ سری یا پائے خود کھائے یا کسی دوسرے کو بطور ہدیہ دیدے۔ شرعاً اس کا کوئی حقدار نہیں۔ اور یہ جو ذبح کرنے والوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ سر ہمارا حق ہے...

جانور کو ذبح کرنے کی شرائط

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! جانور کو ذبح کرتے وقت کن چیزوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے؟ سائل:محمد عاقل،حید ر آباد الجواب بعون الملک الوہاب ذبح سے جانور حلال ہونے کے لیے چند شرطیں ہیں۔ (۱)ذبح کرنے والا عاقل ہو۔ مجنوں یا اتنا چھوٹا بچہ جو بے عقل ہو ان کا ذبیحہ جائز نہیں اور اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے۔  (۲) ذبح کرنے والا مسلم ۔ مشرک اور مرتد کا ذبیحہ حرام و مردار ہے۔  (۳)اﷲعزوجل...

چھوٹے بچہ کا ذبیحہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! چھوٹے بچے کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟ سائل: محمد زبير كراچی۔ الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں:" اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے"۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص313،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]...

ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ الفاظ کا کہنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر کسی نے ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ کہہ دیا تو اس کا ذبیحہ حلال ہےیا حرام ؟بروئے شریعت رہنمائی فرمادیں۔ شکریہ.  سائل:محمد  ساجد, حيدر آباد الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:" ذبح کرنے کے وقت اﷲتعالیٰ کے ناموں میں سے کوئی نام ذکر کرے جانور حلال ہوجائے گا یہی ضروری نہیں کہ لفظ...

جانورکو بیہوش کرنے کے بعد ذبح کرنا کیسا ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ملک میں پہلے جانور کو بیہوش کیا جاتاہے اور بعد میں ذبح کرتے ہیں۔کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ حامد حسين,  لاہور۔ الجواب بعون الملک الوہاب بیہوش کرنا جانور کیلئے نہایت تکلیف دہ امر ہے جس کی شریعت میں اجازت نہیں ہے۔ بہر حال  جانور بیہوش ہوا مرا نہیں ہے تو ذبح حلال ہے۔ صدر الشريعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" بکری ذبح ک...