رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی  

کبھی کبھی پیشاب کے قطرے آنے صور ت میں وضو کا حکم

جب میں وضو کر لیتا ہوں تو کبھی کبھی پیشاب کے قطرے آجاتے ہیں ۔ کیا میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ (محمد طارق، ڈی جی خان) الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ صورت میں آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا اور دوبارہ وضو کرناہوگا۔...

کپڑے پاک کرنے کاطریقہ

حضور میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ اگر کپڑوں پر پاخانہ لگ جائے اور اس کو نل کے نیچے دھو لیا گیا بغیر رگڑے اس کے بعد نجاست کا کچھ حصہ یا اثر اور رنگ کپڑے پر باقی رہے تو کیا کپڑا ناپاک ہوگا یا پاک۔ مفتی صاحب جلدی جواب دیجئے گا مجھے مختلف وسوسے اس بارے میں آتے ہیں ۔ شکریہ (بلال لطیف، لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب بے احتیاطی سے صرف کپڑے کو نل کے نیچے دے کر اوپر پانی ڈال دینے سے کپڑا پاک نہیں ہوگا۔ بلکہ اچھی طرح خوب رگڑ کر صاف کرناہوگا، یہاں تک کہ نجا...

مرضِ جریان کاحکم

مردوں کو جو لیکوریا میں قطرے آتے ھیں،اس کا کیا مسئلہ ھے؟ (عمر ، گجرانوالہ) الجواب بعون الملك الوهاب لیکوریا مردوں کو نہیں ہوتا یہ عورتوں کی ایک مخصوص بیماری ہے۔ مردوں کو جریان کی بیماری ہوتی ہے کہ جس میں شرم گاہ سے مسلسل قطرے آتے رہتے ہیں۔ اگر کسی مرد  کوقطرے اس طرح آتے ہیں کہ جب بھی وضو کرے یا نماز پڑھے تواس دوران قطرے آجائے، پھر وضو کرے اور نماز کے لئے کھڑا ہوتو پھرقطرے آجائیں، یعنی ہر وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہے کہ ایک وقت پورا ایس...

منی اور مذی کاحکم

میرا سوال یہ ہے کہ اگر منی یا مذی کے قطرے نکل آئیں بنا شہوت کے تو کیا غسل ضروری ہے اور ان کپڑوں میں نماز ہوجائیگی؟ برائے مہربانی جواب ارشاد فرمائیں۔ (فیضان،سرگودھا)الجواب بعون الملك الوهاب مرد کی شرم گاہ سے عموماً چار قسم کی چیزیں نکلتی ہیں:(۱) پیشاب(۲) ودی(۳) مذی(۴ )منی۔ پیشاب کے بعد جو گاڑاپانی نکلتاہے اسے "ودی" کہتے ہیں۔ اور بیوی سے بوس وکنار کے وقت یاخیالاتِ فاسدہ کے وقت جو قطرے نکلتے ہیں اسے "مذی" کہتے ہیں۔شروع کی تین چیزوں سے صرف وضوٹوٹے...

غریب ماں باپ کو، یا مالدار شخص کی نابالغ اولاد کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک عام نوکری پیشہ ہوں میری تنخواہ ۱۱ ہزار ماہانہ ہے۔ میری بیوی کے اوپر زکوٰۃ تقریباً ۸ ہزار تک آتی ہے وہ میں ہی ادا کرتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اتنی زکوٰۃ ایک بار ادا نہیں کرسکتا اس لیے سال بھر میں تھوڑا تھوڑا کرکے ادا کرتا ہوں۔ مسئلہ ۱: میری بہن وہ مالکِ نصاب ہے اس کا بیٹا ہوا ہے کیا ہم اس بچے کو کپڑے تحائف وغیرہ زکوٰۃ کی نیت سے دے سکتے ہیں حالانکہ وہ بچہ نابالغ اور اس کے نام پر مال وغیرہ ن...

پاکستان کے حساب سے زکوٰۃ نکالی جاۓ یا سعودی عرب کے حساب؟

مجھ پر فروری 2016 میں زکوٰۃ کا سال شروع ہوا جب میں پاکستان میں تھا لیکن فروری 2017 میں جب زکوٰۃ ادا کرنے کا وقت آیا تو میں سعودی عرب میں میں تھا۔ تو میں پاکستان کے حساب سے زکوٰۃ ادا کروں گا یا سعودی عرب کے حساب سے اور اس طرح اگلے سال میں یہیں کے حساب سے دوں گا۔ براہِ کرم جواب ارشاد فرمادیں۔ (محمد وقاص، ریاض ، سعودی عرب)الجواب بعون الملك الوهاب زکوٰۃ دینے میں کسی ملک یا کسی شہر کا  لحاظ نہیں، بلکہ زکوٰۃ میں شریعت نے جونصاب بیان کیا ہے وہ اد...

گروی رکھی ہوئی شئ سے نفع اٹھانا کیسا؟

گروی مکان لے کر پھر اسے کرایہ پر دینا اور اس کا کرایا لینا سود تو نہیں؟ (محمد عبد الرحمن، جامعہ مسجد گنج بخش،صدر چپل چوک،بلال گنج لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب جو چیز گروی رکھی گئی اس سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں۔ بہارِ شریعت میں ہے : مرہون(گروی رکھی ہوئی چیز) سے کسی  قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں مثلاً لونڈی ، غلام ہو تو اس سے خدمت لینا یا اجارہ پر دینا، مکان میں سکونت کرنا یا کرایہ پر اٹھانا یا عاریت پر دینا، کپڑے اور زیور کو پہننا ...

دلہن کم عمر یا تعلیم یافتہ بتائی گئی اور بعد میں اس کے خلاف پایا تو نکاح کا کیا حکم ہے؟ اور مہر دینا لازم ہوگا یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اگر زید کو شادی سے پہلے مکمل جھوٹ بول کر دھوکھے میں رکھا گیا اور بیوی کی عمر ۱۲سال کم بتائی گئی، تعلیم یافتہ بتایا گیا جبکہ وہ بالکل ان پڑھ ہے۔ اسی طرح ذہنی صلاحیتیں، قابلیت ، اور فرمانبرداری سے بھی قاصر پائی گئی۔ کیا یہ نکاح جائز ہے؟ اور کیا اس طرح کے نکاح کی تنسیخ میں حق مہر پورہ دیا جائے گا؟ بینوا وتوجرو، جزاک اللہ (سید کامران علی شاہ بخاری قادری، وڈپگہ شریف، پشاور) الجواب بعون الملك الوهاب اللّٰھم اھد ھدایۃ الحق و...

جو مسلمان حق اور سچ بولنے سے باز رہے یا باطل کو زبان سے نہ روکے تو ایسے شخص کو حدیث شریف میں گونگا شیطان فرمایا گیا ہے برائے مہربانی حوالہ عنایت فرماد

جو مسلمان حق اور سچ بولنے سے باز رہے یا باطل کو زبان سے نہ روکے تو ایسے شخص کو حدیث شریف میں گونگا شیطان فرمایا گیا ہے برائے مہربانی حوالہ عنایت فرمادیں۔ (محمد فرخ شان القادری ، کراچی پاکستان)الجواب بعون الملك الوهاب یہ حدیث نہیں بلکہ استاد ابوعلی دقاق کا قو ل ہے، جیساکہ رسالہ قشیریہ میں ابو القاسم قشیری رضی اللہ عنہ فرماتے ہے ۔ الأستاذ أبا علي الدقاق يقول: من سكت عن الحق فهو شيطان أخرس. (الرسالۃ القشیریۃ،الجزء الاول ،ص۵۷،شرح النووی ،ج۲،ص۲۰) ...

ایک مجلس میں تین طلاق کا مسئلہ

السلام علیکم ! مجھے طلاق کے بارے میں فتوی چاہیے۔ میرے شوہر نے مجھے 2009 میں تین بار بولا ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘ ایک ہی وقت میں۔ پھر فیملی نے کہا کہ ایسے طلاق نہیں ہوتی اور ہم میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہے۔ پھر اس کے بعد 2012 میں پھر غصے میں آکر ایسا ہی پہلے تین بار بولا ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘ اور اسی دن تقریبا دس منٹ بعد پھر بولا ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘۔ پھر د...