مولانا عبد الباسط قنوجی
مولانا عبد الباسط بن مولوی رستم علی بن ملّا علی اصغر قنوجی: قنوج کے علمائے کبار اور فضلائے مشاہیر نامدار سے فقہ وحدیث و تفسیر اور فروع واصول میں ایک آیت منجملہ آیات الٰہی تھے اور اپنے عہد میں تمام علماء وفضلاء پر سخن بالا اور مرتبہ والا رکھتے تھے،۱۱۵۹ھ میں پیدا ہوئے۔’’چشم رستم علی‘‘ آپ کی تاریخ ولادت ہے۔تمام علوم رسمیہ ومتداولہ کیا منقول وکیا معقو...