علمائے احناف  

مولانا نور اللہ کنت

                مولانا نور اللہ کنت المشہور بہ نور بابائے پتلو: عالم با عمل،فاضل بے مثل تھے،سغر سنی میں ملا عبد الستار سے علوم حاصل کیے اور نو ج وانی میں دہلی میں  جاکر مولوی حسام الدین محمد اور قاضی مستعد خاں اور قاضی مبارک کے درس سے استفادہ کیا،علاوہ اس کے میرزا مظہر جانجاناں کی خدمت میں مشرف ہوکر علمِ طریقت کو حاصل کیا پھر کاشمیر میں مراجعت فرماکر افادۂ خلق میں مشغول رہے، مطل اور...

سید قمر الدین ارنگ آبادی

                سید قمر الدین ن سید منیب اللہ حسینی ارنگ آبادی: نقلیات میں امام بارع اور عقلیات میں  برہان ساطع تھے،۱۱۲۳؁ھ میں پیدا ہوئے۔آپ کے آباء واجداد سادات کضند سے تھے جو ایمن آباد واقع پنجاب میں آکر آباد ہوئے اورف وہاں سے بالا پور متصل برہانپور میں آکر متوطن ہوئے۔آپ نے پہلے قرآن کو حفظ کیا پھر دہلی و سرہند اور لاہور میں آکر وہاں کے علماء و فضلاء سے علوم حاصل کیے پھر بالا پور ک...

ابراہیم بن علی رومی

                ابراہیم بن علی رومی: عالم فاضل،بارع خصوصاً علوم قرآن میں ماہر باہر رئیس طارفہ جند تھے۔کتاب چلپی رومی کی کشف الظنون کی تعلیقات لکھی اور صدر الشریعہ کی کتاب کا ترجمہ کیا۔ایک دفعہ حج کر کے پھر مصر کے جانب سے حج کرنا چاہتے تھےکہ راستہ میں ۱۱۸۹؁ھ میں فوت ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...

خواجہ محمد اعظم دومڑی

                خواجہ محمد اعظم دومڑی[1]بن خیر الزمان[2]کشمیر مجددی: کاشمیر کے اعاظم علماء وکبراء مشائخ میں دے عالم فاضل یگانہ روزگار تھے،صغر سنی میں مولانا عبداللہ شہید سے علم حاصل کیا پھر شیخ مراد بیگ و مرزا کامل بیگ و میر ہاشم قادری وغیرہ سے استفادہ کیا،باوجود حکومت و دولت وثروت اور کرامت حسبو نسب کے دل فقر میں باندھ کر شیخ محمد مراد مجددی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور علوم باطنی واسرار م...

حاجی نعمت اللہ نوشہری  

              حاجی نعمت اللہ نوشہری: اخوند ملا مہدی علی کبروی کی اولاد میں سے عالم، فاضل،محدث،کمالات صوری و معنوی سے متصف تھے،علوم کو شیخ الاسلام امان اللہ شہید سےپڑھا اور انہیں سے روایت کتب حدیث و قراءت احزاب و دعوات حاصل کر کے اپنی عمر کو تورع و تشرع میں بسر کیا اور ۱۱۸۲؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

بابا محمد محسن کاشمیری

            بابا محسن قادری کاشمیری: عالم متقی،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ اور کتابت میں ید طولیٰ رکھتے تھے،علوم کو شیخ‎ الاسلام امان اللہ شہید سے حاصل کیا اور صحیح بخاری و مشکوٰۃ بیضاوی ودعوۃ الحق اور ہدایہ کو اپنے ہاتھ سے لکھا اور ماہ جمادی الاولیٰ ۱۱۸۱؁ھ میں وفات پائی۔آپ کے شاگردوں میں سے علماءمیں سے ملا عبد الستار اور شیخ رحمت اللہ اور مراد الدین خاں وغیرہ ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

  اخوند ملّا ابو الوفاء

              اخوند ملّا ابو الوفاء کاشمیری: عالم فاضل،فقیہ کامل،استخراج مسائل میں یگانۂ زمانہ تھے۔علوم مولانا محمد اشرف چرخی اور شیخ الاسلام علامۂ شہید سے حاصل کیے اور ابتداء جوانی میں شاہی لشکر میں پہنچ کر جاگیر حاصل کی اور کاشمیر کے مفتی ہوئے۔بڑی تحقیقات سے مسائل فرعیہ فقہیہ کو چار جلدوں میں جمع کیا اور ایک رسالہ خصائص آنحضرت میں انوار النبوۃ کے نام سے تصنیف کیا اور ۱۱۷۹؁ھ میں وفات پائی۔&r...

مولانا رستم علی  

              مولانا رستم بن علامہ علی اصغر قنوجی: ہندوستان کے علمائے کبار میں سے فقہ،حدیث،تفسیر،منقول و معقول میں ید طولیٰ رکھتے تھے اور فقہائے ہند اور علمائے ولایت میں سے کسی کو آپ کے قول و فعل پر جائے انگشت نہ تھی،باوجود شریف علمی اور جو ہر ذاتی کے آپ اپنے آپ کو کمترین درویشوں بارگاہ الٰہی سے شمار کرتے تھے،۱۱۱۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔علوم متدوالہ اپنے بااپ سے اخذ کیے اور ان کی وفات کے بعد ملا،نظا...

ابو بکر بن منصور حلبی

                ابو بکر بن منصور حلبی المعرو بہ ابن قنصہ: عالم فاضل،فقیہ کامل تھے۔ حلب میں ۱۰۸۴؁ھ کو پیدا ہوئے اور وہاں کے علماء و فضلاء سے علوم تحصیل کر کے درس و تدریس میں مشغول ہوئے اور چور انوے سال کی عمر میں ہفتہ کے روز ماہ جمادی الاخریٰ ۱۱۷۷؁ھ میں وفات پائی اور دروازہ قنسرین کے باہر تربت امنیہ میں دفن کیے گئے۔قنصہ آپ کی دادی کا نام ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

مقیم السنہ

                اخوند محمد عبداللہ یسوی بن خواجہ محمد فاضل ٹوپیگرو: مقیم السنہ لقب تھا، اپنے زمانہ کے عالمِ محقق،فاضل مدقق تھے۔علم ملا محمد محسن اور شیخ الاسلام علامہ شہید مولوی معز الدین امان اللہ سے تحصیل کیا یہاں تک کہ فحول علماء اور کمل فضلاء کے درجہ میں مترقی ہوکر مسندِ افادت پر جلوس فرماہوئے اور جب حضرت قاضی شاہ دولت کاشمیر میں وارد ہوئے تو ان کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوکر تھوڑی سی م...