متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) بریل (رضی اللہ عنہ)

  شہائی فسلفی۔ بریل شہالی سے مروی ہے کہ رسول خا ﷺ کا گذر ایک شخص پر ہوا جو اپنے اصحاب کے لئے کھانا پکا رہا تھا اور اسے آگ کی تیزی سے تکلیف ہو رہی تھی رسول کدا ﷺ نے فرمایا اب تجھے دوزخ کی گرمی نہ پہنچے گتی۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے صرف اسی سند سے مروی ہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے بریل شہالی کو صہابہ میں ذکر کیا ہے حالانکہ یہ وہم ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ابن مندہ نے کہا ہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں۔ انھیں ابن مندہ اور ابو نع...

سیدنا) بریر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان ی ابوہریرہ ہے نام ان کا مروان بن محمد نے سعید بن عبدالعزیز سے بریر نقل کیا ہے مگر کسی اور نے ان کی موافقت نہیں کی۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ وہم ہے وہ کہنا یہ چاہتی تھی کہ ابو ہند کا نام بریر ہے (غلطی سے یہ لکھ گئے کہ ابوہریرہ کا نام بریر ہے) ابوہریرہ کے نام میں بہت اختلاف ہے ان کا زکر ان بابوں میں آئے گا جن میں ان کا نام بیان کیا گیا ہے اور پورا ذکر ان کا کنیت کے بیان میں آئے گا کیوں کہ ان کی کنیت ان کے تمام ناموں سے زیادہ مشہور ہے...

سیدنا) بریر (رضی اللہ عنہ)

  یہ بریر بیٹے ہیں عبداللہ کے بعض لوگ ان کو بن بن عبداللہ بن رزین بن عمیث بن ربیعہ بن ذراع بن عدی بن دار بن ہانی بن حبیب بن نمارہ بن ظم بھی کہتے ہیں ظم کا نام مالک بن عدی بن حارث بن مرہ بن ارد ہے جن کی کنیت ابو ہندداری ہے تمیم اور طیب کے بھائی ہیں نبی ﷺ نے ان کا نام عبداللہ رکھا تھا اور آخر میں انھوں نے فلسطین کی سکونت اختیار کر لی تھی جو بیت المقدس کا ایک مقام ہے۔ مکحول شامی نے ابو ہند سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا جو شخص...

سیدنا) بریدہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن سفیان اسلمی۔ انکا تذکرہ عبدان نے کیا ہے ور کہا ہے ہ ہم سے حسن بن محمد زعفرانی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں ہارون ابن معروف نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن وہب نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںعمرو بن حارث نے خبر دی کہ عبدالرحمن ابن عبداللہ زہری نے انس ے بیان کیا وہ بریدہ بن سفیان اسلمی سے رویت کرتے تھے کہ رسول خدا ھ نے عام بن عدی کو اور زید بن دثنہ کو اور خبیب بن عدیکو اور مرثد بن ابی مرثد کو قبیلہ بنی لحیان کی ایک جماعت کی طرف جو مقام ...

سیدنا) بریدہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن حصیب بن عبداللہ بن حارث بن سلامان بن اسلم بن افصی بن حارثہ بن عمرو بن عامر اسلمی۔ کنیت ان کی ابو عبداللہ ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو سہل اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو الحصیب اور بعض لوگ کہتے ہیں ابو ساسان مگر مشہور ابو عبد اللہ ہے۔ ہجرت کرتے وقت جب رسول خدا ﷺ کا گذر انک ی طرف ہوا تو یہ اور ان کے ساتھ والے جو قریب اسی گھر کے تھے اسلام لے آئے رسول خدا ﷺ نے عشاء کی نماز انھیں کے یہاں پڑھی اور ان لوگوں نے آپ کی اقتدا کی یہ اپنی ہی قوم کے پاس مق...

سیدنا) بریح (رضی اللہ عنہ)

  بن عرفجہ بن بریح۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ عبدالرحمن بن محمد محاربی نے لیث بن ابی سلیم سے انھوں نے زیاد بن علاقہ سے انھوںنے بریح بن عرمجیہ یا عرفجہ بن بریح سے ایسا ہی نقل کای ہے۔ (یہ شک محاربی نے کیا ہے) کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا میرے بعد فتنے اور (بہت سے) فتنے ہوں گے اس حدیث کو اور لوگوں نے لیث سے اسی سندکے ساتھ نقل کیا ہے ابو نعیم نے اس حدیث کو ذکر کر کے کہا ہے کہ (عرفجہ بن بریح) وہم ہے بلکہ صحیح نام عرفجہ بن ضریح یا ضریح بن عرفجہ ہے۔ ان کا ت...

سیدنا) برذع (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید بن نعمان بن زید بن عامر بن سود بن ظفر انصاری اوسی احد میں اور احد کیبعد تمام غزوات میں شریک ہوئے قتادہ ابن نعمان کے بھتیجے ہیں۔ یہ شاعر بھی تھے یہ ابن ماکولا کا قول ہے یہ وہ برذع نہیں ہے جن کا ذکر پہیل ہوا یہ انصاری ہیں اور وہ جذامی تھے یہ قدیم الاسلام ہیں اور وہ متاخر اسلام تھے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) برح (رضی اللہ عنہ)

  ابن عسکر بن وتار۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے ان دونوں نے بیان کیا ہے کہ یہ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے اور فتح مصر میں شریک تھے یہ ابن یونس سے منقول ہے اور ابن ماکولا نے بیان کیا ہے کہ برح بکسر باء معجمہ و سکون راء و حاء مہملہ بیٹے ہیں عسکر بن وثار بن کرع بن حضرمی بن نعمان بن مہری بن حیدان بن عمرو بن الحاف بن قضاعہ کے نبی ﷺ کے حضور یں حاضر ہوئے تھے اور فتح مصر میں شریکت ھے وہاں کچھ زمیں انھیں بطور معافی کے ملی تھی اور وہیں ...