متفرق صحابہ کرام  

سیدنا) بسر (رضی اللہ عنہ)

  یہ بسر بیٹے ہیں محجن دولی کے۔ مدینہ میں رہتے تھے انھوںنے نبی ﷺ سے روایت کی ہے ان سے حنظلہ بن علی اسلمی نے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے ظہر کی نماز اپنے مکان میں پڑھی بعد اس کے نبی ﷺ کے حضور میں گیا آپ اپنی مسجد میں لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے میں نے دوبارہ نماز نہ پڑھی پھر میں نے اس کا ذکر اپ سے کیا آپ نے فرمایا تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھی میں نے عرض کیا کہ میں پڑ چکا تھا آپ نے فرمایا اگرچہ پڑھ چکے تھے جب بھی پڑھنا چاہئے ...

سیدنا)بسر (رضی اللہ عنہ)

  یہ بسر بیٹِ ہیں عصمتہ مزنی کے جو نبی ثور بن ہرمہ بن لاطم بن عثمان بن عمرو بن ادبن طابخہ سے ہیں۔ بنی مزینہ کے سرداروں میں سے تھے بعض لوگوں کا بیان ہے کہ یہ صحابی ہیں اور انھوں نے نبی ﷺ سے یہ روایت کی ہے ہ جو کوئی قبیلہ جہینہ کے لوگوں کو اذیت دے اس نے درحقیقت مجھے اذیت دی اس کو آمدی نے بیان کیا ہے یہ ابن ماکولا کا قول تھا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) بسر (رضی اللہ عنہ)

  یہ بسر بیٹِ ہیں سعیان بن عمرو بن عویمر بن صرمہ عبدالہ بن قمیر بن حبشہ بن سلول بن کعب بن عمرو بن ربیعہ کے ربیعہ کا نام بھی خزاعی ہیں کعبی ہیں شریف آدمی تھے انھیں نبی ﷺ نے ایک خط لکھا تھا اور انھیں اسلام کی ترغیب دی تھی قصہ حدیبیہ میں ان کا تذکرہ آتا ہے۔ یہی ہیں جو عمرہ حدیبیہ کے وقت رسلو خدا ﷺ سے ملے تھے ار اپنے ساتھ ہدی لائے تھے اور حضرت ے بیان کیا کہ اہل قریش اپنے تمام بچوں اور عورتوں کو لے کر چیتے کی کھالیں پہن کر نکلے ہیں الی آخر الحدیث...

سیدنا) بسر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو رافع سلمی ہے۔ ابن ماکولا نے ان کا تذکرہ بشیر میں کیا ہے اور کہا ہے کہ بشیر سلمی نے نبی ھ سے روایت کی ہے ہک آپ نے فرمایا (قریب قیامت کے) ایک آگ مثل تیر سیلاب کینکلے گی۔ ان سے ان کے بیٹے رافع نے روایت کی ے۔ انکی حدیث میں اور ان کے نام میں بہت اکتلاف ہے بعض لوگوںنے وہی بیان کیا ہے جو ہم نے لکھا اور بعض لوگوں نے بشیر بفتح با لکھا ہے اور بعض لوگوں نے شر بغیر یا کے لکھا ہے سب اپنے اپنے مقام پر ذکر کیا جائے گا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر...

سیدنا) بسر (رضی اللہ عنہ)

  یہ بیٹے ہیں راعی العیر اشجعی کے۔ ایاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبیﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جس کا نام بسر بن راعی العیر تھا وہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا حضرت نے اس سے فرمایا کہ داہنے ہاتھ سے کھا اس نے کہا میں داہنے ہاتھ سے نہیں کھا سکتا آپ نے (ناخوش ہو کر) فرمایا تو اب نہ کھا سکے گا چنانچہ پھر اس کا داہنا ہاتھ اس کے منہ تک نہ اٹھتا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم نے ابن مندہ نے لکھاہے اور ابو نصر بن ماکولا نے کہا ہے کہ بسر...

سیدنا) بسر (رضی اللہ عنہ)

  ابن حجاش قرشی۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ہمیں یحیی بن محمود بن سعد ثقفی نے اجازۃ اپنی سند سے ابن ابی عاصمس ے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے دحیم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمس ے ولید بن مسلم نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھے حریز بن عثمان نے عبدالرحمن بن میسرہ سے انھوں نے جبیر بن نفیر سے انھوںنے بسر بن حجاش سے نقل کر کے بیان کیا کہ رسول خدا ﷺ نے ایک مرتبہ اپنی ہتیلی میں اپنا لعاب دہن گرایا اور اس کی طرف اشارہ کر کے فرمایاکہ اللہ عزوجل فرماتاہ...

سیدنا) بسر (رضی اللہ عنہ)

  یہ بسر بیتے ہیں ابو یسر مازنی کے۔ابو سعید سمعانی نے کہا ہے کہ یہ قبیلہ مازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس غیلان سے ہیں۔ ان سے انکے بیٹِ عبداللہ نے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا نبی ﷺ تشریف لائے اور میرے باپ کے یہاں فروکش ہوئے میرے باپ نے آپ کے سامنے کھانا (٭کھانا اہل عرب کے محاورے میں موٹی کو کہتے ہیں اور حیس ایک مرکب چیز ہے جو چھوہارے اور گھی کو ملا کر بنائی جاتی ہے کبھی اس میں پنیر بھی شامل کر لیا جاتا ہے)  اور ستو اور حیس پیس کیا آ...

سیدنا) بسبس (رضی اللہ عنہ)

  جہنی نصاری۔ قبیلہ بنی سعادہ بن کعب بن خزرج سے ہیں ان کے حلیف تھے عروہ بن زبیر نے کہا ہے کہ وہ طریف بن خزرج کی اولاد سے ہیں بدر میں شریک تھے جیسا کہ زہری نے کہا ہے یہ سب بیان ابن مندہ کا تھا۔ مگر ابو نعیم نے کہا ہے کہ بسبس انصاری جہنی اور بعض لوگ بسبسہ بن عمرو بھی کہتے ہیں ابو نعیم نے اس سے زیادہ ان کا نسب نہیں بیان کیا اور ابو عمر نے کہا ہے کہ بسبس بن عمرو ابن ثعلبہ بن خرشہ بن عمرو بن سعد بن ذبیان ذیبانی ثم الانصاری۔ ابو عمر نے کہا ہے ہ بع...

سیدنا) بزیع (رضی اللہ عنہ)

  ازدی۔ عباس کے والد ہیں۔ عبدان نے ان کا ذکر لکھا ہے اور کہا ہے کہ ان کا نسب ہمیں نہیں معلوم ہوا اور نہ ہم یہ جانتے ہیں کہ (حدیث ذیل کو) انھوں نے خود سنا ہے یا وہ مرسل ہے۔ ان سے ان کے بیٹے عباس نے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جنت نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے آراستہ یا ہے اور خوب آراستہ کیا ہے اب میرے اعضا کو بھی درست کر دے اللہ بزرگ برتر نے فرمایا کہ میں نے تیرے اعضا کو حسن اور حسین ے بھر دیا اور تیرے دونوں جانب میں نے نی...