ضیائی دارلافتاء  

نوحہ سننا کیسا ہے؟

السلام علیکم! مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ نوحہ سننا کیساہے ؟ اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ گانا سننے سے زیادہ برا ہے کہ نوحہ سنا جائے۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمادیں۔ (ابو الفرح احمد فرحان، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح گانا سننا ناجائز وحرام ہے اسی طرح نوحہ سننا بھی حرام ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ،  جلد 23، صفحہ 759/ جلد 22، صفحہ 548،  رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

خضاب لگانا کیسا؟ اور اس سے وضو کا حکم

خضاب لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کے لگانے سے کوئی تہ تو نہیں ہوتی بالوں اور داڑھی پر جس سے وضو اور غسل نہ ہوتا ہو؟ (شیخ مبین، گلبرگ،کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب خضاب لگانے سے وضو اور غسل ہوجاتا ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 1، صفحہ 273، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔ مگر کالے رنگ کاخضاب استعمال کرنا  حرام ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے: «يَكُونُ قَوْمٌ يَخْضِبُونَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِالسَّوَادِ، كَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ، لَا يَرِيحُونَ رَائِحَةَ الْ...

عیدین اور جنازہ سے قبل اذان کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ جب ہمارا یہ اصول ہے کہ جس کام کہ بارے میں اللہ ورسول منع نہ فرمائیں اس سے منع نہ کیا جائے گا جیسا کہ اعلیٰ حضرت نے کئی جگہ فرمایا تو کیا اگر کوئی جنازے یا عید سے پہلے اذان دے اور اس اصول کو سامنے رکھے تو اس فعل کے بارے میں کیا حکم شرع وارد ہوگا؟ (محمد عبد الرحمٰن خان المدنی فیصل آباد) الجواب بعون الملك الوهاب عیدین سے قبل اذان دینا منع ہے۔(1): مسلم شریف میں ہے کہ حضرت جابر بن عبد اللہ  رضی اللہ تعا...

عقیق اور قیمتی پتھر انگوٹھی میں لگانے کے کیا فوائد اور نقصان ہیں؟

السلام علیکم! کچھ لوگ انگوٹھی کے اوپر پتھر لگا کر کہتے ہیں کہ اس سے انسان امیر ہوجاتا ہے کبھی کہتے ہیں کہ اس سے بیمار کو شفا ہوتی ہے تو کبھی کہتے ہیں کہ اس والے سے غصہ بہت آتا ہے۔ کیا اسلام میں کوئی اس طرح کا تصور ہے اور کیا انگوٹھی سنت ہے؟ جواب ارشاد فرمادیں۔ جزاک اللہ (عرفان عطاری، ڈسکہ)الجواب بعون الملك الوهاب مرد کو زیور پہننا مطلقاً حرام ہے، صرف چاندی کی ایک انگوٹھی سنت ہے، جو وزن میں ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو اور سونے کی انگوٹھی بھی حرام ہے...

جنازہ جیم کے زبر اور زیر ساتھ کا معنی؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب محترم میرا سوال یہ ہے کہ ایک لفظ ہے جِنازہ اور دوسرا لفظ ہے جَنازہ ان دونوں کے مطلب ارشاد فرمادیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ علامہ غلام رسول سعیدی صاحب نے لکھا ہے کہ ایک کو تختہ اور دوسرے کو میت کہتے ہیں ۔ مہربانی فرماکر میرے سوال کا جواب دے دیں ۔ شکریہ (حافظ محمد شاہد اقبال نورانی، حاصلپور) الجواب بعون الملك الوهاب علامہ ابو الفتح برہان الدین الخوارزمی اور  ابو البقاء الحنفی تحریر فرماتے ہیں:" الْجِنَازَ...

قرآن افضل ہے یا حضور علیہ السلام؟

قرآن افضل یا حضور پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم؟ (محمد رضوان، تین ہٹی ، کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب شيخ الاسلام والمسلمین امام اہل سنت  امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "فإن القرآن إن أريد به المصحف أعني القرطاس والمداة فلا شك أنه حادث وكل حادث مخلوق, فإن النبي صلى الله عليه وسلم أفضل منه وإن أريد به كلام الله تعالى الذي هو صفته فلا شك أن صفاته تعالى أفضل من جميع المخلوقات". ترجمہ: قرآن سے مراد  اگر مصحف ہے یعنی کا...

شیعہ سنی کے نکاح حکم؟

السلام علیکم ! میں ایک شیعہ ہوں اور ایک سنی سے نکاح کرنا چاہتی ہوں لیکن ہمارے والدین اپنے اپنے فرقے کے مطابق نکاح چاہتے ہیں ، کیا ہم دونوں طریقے سے نکاح کر سکتے ہیں پہلے سنی اور پھر شیعہ، کیا یہ ممکن ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ میں آپ کے علم میں ایک بات لانا چاہتی ہوں کہ میں وہ شیعہ نہیں جو شرک کرتے ہیں اور نبی ﷺ پر اللہ کے علاوہ کسی اور کو بلند مرتبہ مانتے ہیں ۔ میں اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل کرتی ہوں اور تیس پاروں پر بھی یقین رکھتی ہوں ک...

بد مذہب سے تعلیم حاصل کرنا کیسا

میں خالصتاً سنی بریلوی جماعت سے تعلق رکھتی ہوں لیکن میں ’’الھدی‘‘ (اھل حدیث جماعت) میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ راہنمائی فرمادیں کہ آیا مجھے وہاں تعلیم حاصل کرنی چاہیے ؟ اس مسلک کی وضاحت بھی فرمادیں۔ (صبا ناز، اورنگی ٹاؤن، کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب مسلم شریف میں ہے: «إِنَّ هَذَا الْعِلْمَ دِينٌ، فَانْظُرُوا عَمَّنْ تَأْخُذُونَ دِينَكُمْ» . ترجمہ: علمِ دین  حاصل کرنے پہلے دیکھ لو کہ کس...

قراءت نماز میں چھوٹی سورت چھوڑ کر اگلی سورت پڑھنا کیسا؟

السلام علیکم! محترم جناب برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ کیا امام نماز میں آخری دس سورت میں سے کوئی ایک سورت کو چھوڑ کر دوسری سورت پڑھ سکتا ہے ۔ جیسا کہ پہلی رکعت میں امام نے سورت الفیل پڑھی ہے دوسری میں سورت الماعون پڑھ سکتا ہے برائے مہربانی جواب ارشاد فرمائیں۔ (حافظ محمد شاہد اقبال نورانی)الجواب بعون الملك الوهاب ایسا  کرنا مکروہ تنزیہی ہے، مگر نماز ہوجائیگی۔  حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 549، مکتبہ المدینہ کراچی۔  ...