بڑے جانور میں ہر شخص کا مکمل ایک حصہ ہونا ضروری ہے
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 3، 5 یا 7 شخص مل کر اونٹ گائے وغیرہ میں قربانی کرسکتے ہیں اور ایک جانور میں پیسے سب پر برابر تقسیم کیئے جائیں گے۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟ سائل:نصیر الدین بہاری بہار انڈیا الجواب بعون الملك الوهاب فتاویٰ امجدیہ میں ہے:" گا ئے اونٹ میں سات شخص شریک ہو سکتے ہیں۔ یعنی ایک گائے کے سات مساوی حصہ ہو سکتے ہیں سات حصے کرنا ضروری نہیں۔ سات سے کم ہوں تو قربانی ہی نہ ہو اگر دو...