ضیائی دارلافتاء  

قادیانی کمپنی میں کام کرنا کیسا؟

کیا OCS قادیانی کمپنی ہے؟ کیا اس میں نوکری کرنا حرام ہے ؟ (طاہر محمود عطاری، مردان کے پی کے)الجواب بعون الملك الوهاب کافر ومرتد کی کمپنی میں کام کرنے سے اگر عقیدہ خراب ہونے کا خوف ہو تو اس میں ملازمت کرنا حرام ہے  وگرنہ جائز ہے۔اگر OCS قادیانی کمپنی ہے تو اس کے لیے بھی یہی حکم ہے۔ علامہ مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں: قادیانی کافر ومرتد کے ساتھ کام کرنے یا ان سے کام لینے میں دینی نقصان ہو یا  اس کے دینِ باطل کی مدد ہو...

امام احمد رضا کے نام کے ساتھ"رضی اللہ عنہ" کیوں لگاتے ہیں؟

السلام علیکم، امام احمد رضا کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کیوں لگاتے ہیں؟ برائے کرم جواب ارشاد فرما دیجئے۔الجواب بعون الملك الوهاب "رضی اللہ تعالی عنہ " کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی ان سے راضی ہو، یہ دعائیہ کلمات ہیں۔ اور ہمارے عرف ورواج میں  صحابہ کرام  اور بزرگان دین دونوں کیلئے ان کے ادب  واحترام میں  یہ جملہ استعما ل ہوتاہے اور یہ کرنا جائز بھی ہے۔ حوالہ: الأذکار للنووی، صفحہ 118،دار الفكر ، بيروت – لبنان۔...

موئے مبارک شریف کی تعظیم کیلئے کیا سند وثبوت ضروری ہے؟

محترم و مکرم مفتی صاحب ۔۔ السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ میں کہ شہر چکمگلور کی ایک قدیم مسجد ہے جس میں وہاں کی کمیٹی کے اقرار کرنے کے مطابق موۓ مبارک حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم اکہتر سال (۷۱) سالوں سے موجود ہے. ہر سال عید میلاد النبی کے موقع پر با ضابطہ زیارت کروائ جاتی تھی لیکن ۲۰۱۵ میں عید میلادالنبی کے موقع پر کمیٹی والوں نے زیارت نہیں کروائ اور لوگوں میں یہ کہا کہ اس کی کوئ سند اور ثبوت نہیں ہۓ۔عرض یہ ہے کہ ...

قادیانی سے میل جول اور اسے ملازمت پہ رکھنا کیسا؟

السلام و علیکم۔ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسلے میں کہ سہیل کی فیکڑی میں ایک ورکر کام کرتا ہے جس کا نام ادریس ہے جو کہ قادیانی ہے۔ سہیل یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ ادریس قادیانی ہے بھر بھی اس کو ماموں کہتا ہے اور اس قادیانی کے ساتھ میل جول رکھتا ہے۔ اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا ہم وہابی، دیوبندی ، شیعہ، عیسائی اور وہ تمام فرقے جو مسلک رضا اور جماعت اہلسنت کے خلاف ہوں ا‘ن سے سلام وغیرہ لے سکتے ہیں ؟ کیا وہابی، دیوبندی ، شیعہ، عیسائی مسلمان ہیں...

پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو کا حکم

سلام! وضو کے بعد پیشاب کے قطرےنکلے تو نماز ہوجائیگی یا وضو ٹوٹ گیا؟ (محمد دانیال)الجواب بعون الملك الوهاب پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا اور  نئے وضو کے بغیر نماز نہیں ہوگی۔  ہاں اگر وہ شخص ایسا ہے کہ اس کو  قطرے لگاتار آرہے ہیں تو  اس کا حکم شرعی معذور والے کا ہے یعنی اگر قطرے  اس حد تک آتے ہیں  کہ اس کو اتنی مہلت نہیں ملتی کہ وُضو کرکے فرض نماز ادا کر سکے تو اگلی نماز کا وقت  آنے  تک اسی حال...

روزہ کی نیت کب کرنا ضروری ہے؟

سلام! سحری میں آنکھ نہ کھلی نماز نہ پڑھی بعد میں پڑھی روزہ ہوجائیگا؟ (محمد دانیال)الجواب بعون الملك الوهاب اگر ماہِ رمضان  یا نفلی روزہ ہے تو ضحوۂ کبریٰ یعنی دوپہر سے پہلے  روزے کی نیت کرلی تو روزہ ہوجائیگا۔ اور اگر کسی روزے کی قضاء کا  روزہ ہے تو سحری بند ہونے سے پہلے نیت کا ہونا ضروری ہے،  لہذا اگر سحری کے بعد نیت کی تو  قضاء کا روزہ نہیں ہوگا۔  حوالہ: فتاویٰ فیض الرسول ، حصہ اول ، صفحہ، ۵۱۲، شبیر برادر لاہور۔ او...

اذان سے قبل صلاۃ وسلام کس صحابی نے پڑھا؟

اذان سے پیلے کون سے صحابی نے صلوٰۃ و سلام پڑھا ہے ؟ (رضوان شاہ ، لیاری) الجواب بعون الملك الوهاب (1): حضرت ابو ہریر ہ  رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:« كَانَ بِلَالٌ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُقِيمَ الصَّلَاةَ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ». ترجمہ: حضرت بلال رضی اللہ عنہ  نماز کی اقامت  یوں فرماتے : اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! آپ پر سلامتی ہو، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہ...

حضرت امیر معاویہ کے گستاخ کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ   ایک شخص نے کہا کہ امیر معاویہ جہنمی تھے،فتین تھے اس کو جہنم میں جانے کا یقین تھا ۔ اس لئے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ناخن مبارک اپنے اعضا ئے جسم پر رکھ کر دفن کرنے کی وصیت کی تھی۔ اس شخص کا ایسا کہنا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی قدس سرہ فرماتے ہیں:" یہ بد باطن جہنم کے کتوں میں سے ایک کتا ہے۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بلا شبہ سچے ...

حضرت امام حسن وامام حسین کی عمر میں کتنا تفاوت ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! امام حسین مجتبیٰ وامام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے عمر یا تاریخ ولادت میں کتنا تفاوت ہے؟اور ایک کتاب بنام معرکۂ کربلا   میں مصنف نے چھ ماہ کا فرق تحریر کیا ہے؟کیا یہ درست ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ شارح بخاری میں ہے:" صحیح یہ ہےکہ حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۱۵رمضان۳ھ میں ہوئی تھی اور حضرت امام حسین شہید کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۵ شعبان ۴ھ کو ہوئی تھی ،تو ان حضرات کی ول...

یہ کہنا کیسا ہے کہ حسنین کریمین جنت میں انبیاءِ کرام کے سردار ہونگے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا ایک سوال جو کہ میری نظر میں اہمیت کاحامل ہے:وہ یہ کہ ایک شخص جو عالم دین کے ساتھ ساتھ بہت اچھے خطیب بھی ہیں۔ انہوں نے ایک روز اپنے بیان میں ایک حدیث مبارکہ کی روشنی میں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: الحسن والحسین سیدا شباب أهل الجنة. ترجمہ: حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما جملہ جوانان جنت کے سردار ہیں اور جنت میں تمام انبیاء کرام بھی جوان ہی ہوں گے۔ لہٰذا ان کے بھی سردار ہیں۔ کیا حدیث پاک کا یہ مف...