ضیائی دارلافتاء  

حضرت امام حسین کی شان میں ایک شعر کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص نے محبت ِحسین میں یہ اشعار پڑھے۔ محمد کے دلاروں پر صداقت ناز کرتی ہے             امامت ناز کرتی ہے نبوت ناز کرتی ہے وفا قربان ہے ان پر عقیدت ناز کرتی ہے             یہی وہ شیر ہیں جن پر شجاعت ناز کرتی ہے اس قطعہ  میں جو دوسرا مصرعہ ہے" امامت ناز کرتی ہے ،نبوت ناز کرتی ہے" پڑ ھ سکتے ہیں یا نہی...

اہل بیت میں کون کون حضرات شامل ہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!مجھے ایک سوال کا جواب مطلوب ہے۔ وہ یہ کہ اہل بیت میں کون کون سے حضرات شامل ہیں۔ جبکہ میں نے چھوٹی چھوٹی کتابوں میں  یہ تحریر پایا ہے کہ اہل بیت یہ  شخصیات ہیں۔ علی، فاطمہ،حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔ کیا یہ صحیح ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں:" اہل بیت کے لغوی اور عرفی معنی ہیں،گھر کو لوگ اس میں بیٹے،بہو،بیٹیاں،پوتے شامل ہوتے ہیں۔لڑکے اور ل...

حضرت امام حسین کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہیں۔ برائے مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب فتاویٰ شارح بخاری میں ہے:"  حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا سر مبارک کے مدفون میں اختلاف ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ سر مبارک جنت البقیع میں آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزار پاک کے پاس مدفون ہے۔  ایک اور قول یہ  ہے ک...

قاتلانِ امام حسین کو جہنمی کہنا صحیح ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص کہتا ہے کہ قاتلان امام حسین کو ولد الزنا،حرامزادہ اور جہنمی کہنا درست ہے۔کیا یہ بات صحیح ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قاتل یقیناً جہنمی ہیں ۔ وہ تو نواسہ رسول ہیں ۔عالم مومن کے قاتل کے بارے میں قرآن میں ہے: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا ۔ ترجمہ: جو کسی مسلمان کو قصدا قتل کرے اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور ولد ال...

"امام حسین کی محبت میں مجھے جہنم ملے تو قبول ہے" کہنا کیسا؟

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا یہ قول درست ہے جو اکثر لوگوں سے سننے میں ملتا ہے؟ " امام حسین کی محبت میں مجھے جہنم ملے تو ٹھیک ہے"۔ قمر سعید، ممبئی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوہاب یہ  قول درست ہے۔ یہ قضیہ شرطیہ ہے۔ قضیہ شرطیہ کے لئے صدق طرفین لازم نہیں۔ اس کی مثال سیدنا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ ارشاد ہے: لو کان رفضاً حب آلِ محمد فلیشهد الثقلان أنا رافضيٌ. ترجمہ:  اگر آل محمد کی محبت میں رفض ہے تو جن و انس گواہی دیں کہ میں رافضی ...

غمِ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ منانا کیسا؟

السلام علیکم! شہدائے کربلا اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں غم منانا، رونا دھونا وغیرہ کیسا ہے؟ سائل: محمد لیاقت حسین، کورنگی کراچی۔ الجواب بعون الملك الوهاب واقعۂ کربلا کا غم ہر مسلمان کے دل میں ہونا چاہیے اور یہ اہل بیت سے محبت کی علامت ہے۔ مگر شریعت محمدی ہمیں صبر کا درس دیتی ہے لہذا اس غم کا اظہار مرثیہ وماتم اور چیخیں مار کر رونے کی صورت وغیرہ میں نہیں ہونا چاہیے۔ جسے اس واقعۂ کربلا کا غم نہیں اس کی محبت اہل بیت سے ناقص اور جس کی ...

نویں اور دسویں محرم کو مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! نویں اور دسویں محرم میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے ؟ محمد رمضان ملتانی۔ الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے:" نویں اور دسویں محرم کو مسلمان زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کریں۔ روزہ رکھیں کہ سال بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ پھر روزوں وغیرہ تمام نیکیوں کا ثواب حضرت امام حسین، شہید کر بلا و دیگر شہدائے کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی نذر کریں ۔ گرمیوں میں ان کے نام پر شربت پلائیں۔...

کیا یزید فاسق وکافر ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! یزید کو کسی لحاظ س صحابی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر کہہ سکتے ہیں تو کیا تابعی کو بھی فاسق و فاجر کہا جا سکتا ہے جیسا کہ فسق و فجور میں کوئی شبہ نہیں؟ صبغت اللہ دہلوی۔ الجواب بعون الملک الوہاب یزید کا فسق و فجور اور واقعہ کربلا یزید کی پیشانی پر ایسا داغ ہے جس کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اور یزید کے بد ترین فاسق وفاجر ہونے پر اہل سنت کا اجماع ہے۔ سیدنا امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ اسے کافر کہتے ہیں۔ اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ...

محرم میں کی جانے والی رسومات کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! محرم الحرام میں جلوس کی شکل میں تعزیہ کو گھمانا، ماتم کرنا ، کھیل تماشے کرنا، مصنوعی کربلا جانا، تعزیہ پر مورچھل مارنا، منت کرنا ، کسی پر بابا کی سواری آنا ، یہ سب کیا ہیں ؟ حسین احمد، لاہور۔ الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"ان تاریخوں میں تعزیہ داری کرنا،چوک پر تعزیہ کے سامنے کچھ رکھ کر نیاز فاتحہ دلانا،تعزیہ کو گاؤں و گلی کوچوں میں گھمانا ماتم کرنا،ڈھول ،تاشے طرح طرح ...

مجلس ذکر شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کرنا کیسا؟

السلام علیکم! ہمارے علاقے میں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام سے مجلس ہوتی ہے جس میں مختلف نعت خواں وغیرہ اور مقرر آتے ہیں جو امام عالی مقام کا شہادت کا واقعہ بیان کرتے ہیں اور اشعار بھی پڑھے جاتے ہیں تو ایسی مجلس منعقد کرنا کیسا ہے اور اس میں شرکت کیسی ہے؟ سائل: محمد متین، لیاری کراچی۔ الجواب بعون الملك الوهاب امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےذکرِ شہادت کی محفل منعقد کرنا اور اس ميں شرکت کرنا جائز و مستحسن ، باعثِ برکت اور باعثِ...