حق پرورش اور اس کی شرائط
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اِس مسئلے میں کے ۔ ہندہ ایک نو مسلم ہے جس کے ماں باپ اور خاندان والے سب کافر مشرک ہیں ، ہندہ نے ایک سُنّی مسلمان زید سے شادی کی اور ۴ سال ۳ مہینے اُس کے ساتھ رشتۂ زوجیت میں رہی جس سے دونوں کو ایک لڑکا ہے ۔ جس کی عمر ابھی ۳ سال ۹ ماہ ہے ۔ ۶ ماہ قبل ہندہ نے بلا عذر شرعی زید سے خلع لی اِس شرط پہ کے لڑکا وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے زید کو دے کے جائے گی ۔ اُس کی وجہ خود ہندہ کے مطابق یہ تھی کے گھر والے کافر ہیں او...