پسندیدہ فتوی  

کیا غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے؟

کیا غسل کرنے سے وضو بھی ھوتا ھے؟ (پیر آفاق احمد، کشمیر) الجواب بعون الملك الوهاب اگرغسل، غسلِ جنابت ہواور غسل کرنے والے نے غسل کے تمام فرائض بھی صحیح طریقہ سے ادا کیے گئے ہوں تو اُس سے وضو بھی ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد علیحدہ سے وضوکرنے کی ضرورت نہیں ، اور اگر غسل ،غسلِ جنابت نہ ہوبلکہ عام غسل ہو تو بھی غسل کرنے سے چونکہ عام طور پر اعضاء وضو دُھل جاتے ہیں اور وضودرست ہونے کے لئے نیت بھی شرط نہیں ہے  اس لئے عام غسل کے سے بھی وضو ہوجائے گا ۔لہٰ...

مسجد میں لوگوں کو قرض دینا کیسا؟

سلام ہمارے ہاں ایک ادارہ ہے جو کہ لوگوں کو قرضہ دیتا ہے ان کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ جس آدمی یا عورت کو قرضہ لینا ہوتا ہے وہ ان ادارہ والوں سے ایک فارم وصول کرتا ہے جس کی 500روپیہ فیس دیتا ہے اور یہ قرضہ مسجد میں دیا جاتا ہے اور اس میں عورتیں اور مرد اکٹھے ہوکر مسجد میں ہی بلا پردہ قرضہ حاصل کرتے ہیں اور جب یہ قرضہ واپسی کرنا ہو تو اتنی ہی رقم وصول کی جاتی ہے جتنی کہ دی تھی لیکن ساتھ ہی اس کو کہا جاتا ہے کہ ادارے کی بہتری کے واسطے غلے میں کچھ ن...

امام سے متعلق سوال؟

السلام علیکم، ایک امام جو گستاخ صحابہ کرام روافض کے ساتھ سنی لڑکے یا لڑکی کا نکاح پڑ ہائے، اور یہ عمل باربار کرتا ہو، اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔ (عبد اللہ ، چکوال)الجواب بعون الملك الوهاب بر تقدیرصدق سائل مذکور فی السوال  امام کو امامت کا منصب سوپنا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ۔کیونکہ شیعہ تین قسم  کےہیں،غالی ،سبّی اور تفضیلی۔ان میں سے غالی بالاتفاق کافر ہیں اور سبّی فقہاکے نزدیک کافر اورمتکلمیں...

گستاخ جو کعبہ کے غلاف کے پیچھے چھپ گیا تھا اس کی اصل

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ ایک گستاخ جو کہ کعبہ شریف کی دیوار اور غلاف کے درمیان چھپ گیا لیکن اس کو وہاں بھی قتل کرنے کا حکم ہوا کیا اس کی کوئی اصل موجود ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ (محمد فرخ شان القادری، کراچی پاکستان)الجواب بعون الملك الوهاب اس کی اصل بخاری ،مسلم اور دیگر کتب آحادیث میں موجود ہے ،چنانچہ بخاری شریف میں ہے ۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّ...

کیا سنت نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ہوتا اور بندہ صرف ثواب سے محروم ہوتا ہے؟(

کیا سنت نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ہوتا اور بندہ صرف ثواب سے محروم ہوتا ہے؟(خورشید احمد)الجواب بعون الملك الوهاب سنّتِ مؤکدہ کا ترک گناہ اور پڑھناثواب ہے ،اور نادراً ترک کرنے والے  پر عتاب اور اس کا عادی  مستحق ِعذاب  ہے ۔اورسنّتِ غیر مؤکَّدہ کا پڑھنا ثواب اور نہ پڑھنااگرچہ عادۃ ہو سببِ عتاب نہیں ہے ۔ بہارشریعت میں ہے ۔     سنّتِ مؤ کَّدہ: وہ جس کو حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہو ،البتہ بیانِ جواز کے ...

تقریر کے حوالے سے اہم سوال

محترم جناب مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، : سوال یہ ہے کہ کیا محفل میلاد، تقریر یا دیگر مذہبی پروگراموں کے لیے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ لوگوں کو اس سے ایذاء کا اندیشہ ہو۔ یاد رہے کہ سوال کا مقصد صرف تحقیق حق ہے نہ کہ کسی طرح کی مخاصمت کو تقویت دینا۔ کیونکہ مجھے اس کے جواز کی دلیل شرعی درکار ہے؟ والسلام (عباس علی قادری، ملتان روڈ لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب لاؤڈ اسپیکر کااستعمال  عام طور پر لوگوں کے لیے ...

دف کے ساتھ نعت پڑھنا کیسا؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کے نعت شریف مع دف پڑھنا یا سنا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ زید کہتا ہے کہ اعلیٰ حضرت نے دف بجانا مرد کو ہر حال میں مکروہ تحریمی تحریر فرمایا کیا زیدکا کہنا صحیح ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں فقط والسلام (غیاث قریشی، غیبی نگر، بھیونڈی مہاراشٹر، ہند) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب نعت شریف مع دف پڑھنا یا سننا جائز نہیں ۔او...

یورپ میں رہن کے ذریعے گھر لینے کا حکم

میں یورپ میں رہن کے ذریعے گھر خریدنے کا شرعی حکم جاننا چاہتا ہوں۔میں بیلجیم میں رہ رہا ہوں۔اور رہن کے ذریعے گھر خریدنا چاہتا ہوں جو سود کی بنیاد پر قرض ہے۔ کیا یہ گھر میں اپنے رہنے کے لیے خرید سکتا ہوں؟ الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھّم ھدایۃ الحق والصواب ہاں خریدسکتےہے ،اس لئےکہ دار الحرب میں اگر مسلمانوں کا فائدہ ہو تو کافر وں سےرہن کے ذریعےیا بغیر رہن کےسودی لین دین جائز ہے جبکہ دھوکہ خالی  ہو ۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے "...

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا چہرہ دیکھنا عبادت

سلام! کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے چہرے کو دیکھا کرتے تھے مجمع میں؟ (شجر الحسن، نئی دہلی ، انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھاب اللھمّ ھدیۃ الحق والصواب  یہ حدیث" المستدرک علی الصحیحین للحاکم" اور اس کےعلاوہ متعدد کتب احادیث میں موجود ہے ۔ 4683 عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم النظر إلى وجه علي عبادة &...

طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ

معاشرے میں طلاق کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے اور اس کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے پلیز رہنمائی فرمادیں جزاک اللہ ۔ (ھارون الرشید، الرحمن گارڈن، مکان نمبر 138، گلی نمبر7،بلاکA،لاہور سوٹر مل اسٹاپ)الجواب بعون الملك الوهاب طلاق کے اسباب میں سے اہم تریں سبب  علم ِدیں اوردین سے دوری ہے، جہاں والدین بچوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنےاور دنیاوی تعلیم دلوانے  کی کوشش اور محنت کرتے ہیں وہاں والدین کی یہ بھی ذمہ داری  اور فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی...